Maktaba Wahhabi

55 - 492
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنی بھی شادیاں کیں اگر ان میں نظر دوڑائی جائے تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ آپ کی ازواجِ مطہرات میں کم عمر بھی تھیں،بوڑھی بھی،آپ کے سخت دشمن کی بیٹی بھی اور آپ کے دلی دوست کی بیٹی بھی۔ان میں ایسی بھی تھیں جو یتیموں کی پرورش کرنے والی تھیں اور ایسی بھی جو نماز،روزے جیسی عبادات میں دوسروں سے ممتاز تھیں۔وہ ساری انسانیت کے لیے نمونہ و آئیڈیل تھیں،ان کے ذریعہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے لیے ایسی شریعت کی تکمیل کر دی ہے جو ان کے بغیر ممکن نہ تھی۔ رہا مسئلہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی صغر سنی کا تم ہم گزارش کریں گے کہ آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گرم علاقے(جزیرہ عرب)میں رہتے تھے اور وہیں پر پرورش پائی تھی اور غالباً گرم علاقوں میں سن بلوغت بھی جلد ہی آ جاتا ہے جس وجہ سے شادی بھی جلد ہو جاتی ہے۔جزیرہ عرب میں عہد قریب تک یہی حالت تھی،اور پھر عورتوں میں جسم کی نشوونما کے بارے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے جس میں وہ ایک دوسرے سے بہت زیادہ مختلف ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے،جب آپ غور کریں گے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی اور کنواری عورت سے شادی نہیں کی،بلکہ ان کے علاوہ باقی سب بیویاں شوہر دیدہ تھیں،تو یہ طعن جو گمراہ لوگ پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ شادیوں کا مقصد صرف شہوانی فائدہ اٹھانا تھا،زائل ہو جاتا ہے۔کیونکہ جس شخص کا یہ مقصد ہو وہ تو اپنی ساری بیویاں یا اکثر بیویاں ایسی اختیار کرتا ہے جو کنواری اور خوبصورت ہوں اور ان میں رغبت کی ساری صفات پائی جائیں،جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل میں ہمیں ایسی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ کفار اور ان کے پیروکار وں کا اس طرح نبئ رحمت پر طعن کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ دین میں طعن کرنے سے بالکل عاجز آ چکے ہیں،اب انہیں کچھ نہیں ملا تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں طعن کرنا شروع کر دیا،لیکن اللہ تعالیٰ تو اپنے دین کو پورا کر کے ہی رہے گا خواہ کافروں کو یہ برا ہی لگے۔اور اللہ تعالیٰ ہی توفیق بخشنے والا ہے۔(شیخ محمد المنجد) کیا چھوٹی عمر میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے شادی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص تھا؟ کیا یہ بات درست ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ان کی چھوٹی عمر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص میں سے تھا یا یہ ساری امت کے لیے جواز فراہم کرنے کے لیے تھا؟
Flag Counter