Maktaba Wahhabi

178 - 180
بِقَدْرِ الْکَدِّ تَنْقَسِمُ الْمَعَالِی مَنْ طَلَبَ الْعُلٰی سَہِرَ اللَّیَالِی تَرُوْمُ الْعِزَّ وَتَنَامُ لَیْلَا یَغُوْضُ الْبَحْرَ مَنْ طَلَبَ اللّآلی ’’محنت کی بدولت ہی بلندیاں ملتی ہیں اور جو بلندیاں چاہتا ہے وہ راتوں کو جاگتا ہے (عزت کا) بلندی کا ارادہ بھی ہے لیکن رات کو سویا ہوا ہے (یاد رکھ ) جو موتی چاہتا ہے اس کو سمندر میں غوطہ لگانا پڑتا ہے۔ ‘‘ اس لیے استقلال سے دین کو سیکھنے اور سکھانے میں لگ جاکیوں: فَجُہْدُکَ قَدْ أَبْقَاکَ فِی الذِّہْنِ ثَابِتًا فَیَبْقٰی الَّذِیْ أَنْجَزَتْ فِی النَّاسِ أَنْجُمًا فَیَبْقٰی الَّذِیْ علمتہ الناس قَائِمًا إِلَی أَبَدِ الآبِادِلن یَتَحَطَّمَا ’’تیری محنت ہی تجھے یاداشتوں میں ثابت رکھے گی اور جو تو لوگوں میں محنت کرے گا وہ ستاروں کی طرح چمکتی رہے گی اور جو لوگوں کو سکھائے گا وہ کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔ ‘‘ (بلکہ اس کا صدقہ جاریہ تجھے نیکیوں کی شکل میں ملتا رہے گا) اس لیے میری سابقہ معروضات کو اگر حق سمجھتے ہو تو اس کو سینے سے لگالو کیوں کہ: میں خود غرض نہیں میرے آنسوؤں کو پرکھ کے دیکھ فکر چمن ہے مجھ کو غم آشیاں نہیں آخر میں میں اپنی کمزور ہتھیلیوں کو اُٹھا کر یہ دعا کرتا ہوں : یَا کَثِیْرَ الْعَفْوِ عَمَّنْ کَثْرَ الذُّنُوْبُ لَدَیْیہِ
Flag Counter