Maktaba Wahhabi

290 - 288
سے ایک بچہ کنبے سے باہر پیدا ہو رہا ہے۔اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اور اگر ان بچوں کی تعداد میں اضافہ کا تناسب یہی رہا،تو آئندہ چند سالوں میں کوئی بچہ بھی کنبے کے اندر پیدا نہ ہو گا۔’‘[1] اعداد وشمار کے نگران آفیسر نے مزید کہا:’’اس اضافے کے باوجود برطانیہ تاحال سویڈن کے مقابلے میں پیچھے ہے جہاں کنبہ کے باہر پیدا ہونے والے بچوں کا تناسب 50 فی صد ہے۔‘‘ اور یہ صورت حالت حمل کو روکنے اور بچوں کو ضائع کرنے کی ساری کوششوں کے بعد ہے۔ کیا اس سب کچھ کے بعد کوئی ایمان وحیا اور عقل وخرد والا شخص عورتوں کو زندگی کے عام میدانوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی دعوت دے سکتا ہے؟ فاعتبروا یا أولي الأبصار۔ ٭٭٭ مبحث دوم چند شبہات اور ان کی حقیقت تمہید: بازار میں عورت کی بحیثیت محتسبہ تقرری کے حامیوں نے اپنے موقف کی تایید،اور اس کی ممانعت کے دلائل کے متعلق کچھ شکوک وشبہات پیدا کرنے کے لیے کچھ باتیں کی ہیں۔توفیق رب العزت سے اس مبحث میں ان کی باتوں کا تنقیدی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس مقام پر گفتگو درج ذیل عنوانوں کے ضمن میں ہو گی إن شاء اﷲ تعالی:
Flag Counter