Maktaba Wahhabi

92 - 288
4 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی اور تواضع کا عدی بن حاتم پر کتنا مثبت اثر ہوا،کہ اس کی بنا پر وہ اس نتیجے پر پہنچا،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم متکبر حکمران نہیں،بلکہ پیکر صدق وصفا ہیں۔ 5 آنحضرت نے عدی بن حاتم کو دعوت دینے کی ابتدا دعوت ِ توحید سے کی،کہ دعوت کی اساس اور بنیاد یہی ہے،اور اس کے بغیر سب کچھ بے کار ہے۔ 6 لوگوں کے اسلام کی خاطر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک میں کس قدر شدید تڑپ تھی۔[1]عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے دائرے اسلام میں داخل ہونے پر آپ کا چہرہ انور خوشی ومسرت سے کھل گیا۔ ٭٭٭ (۶)بچے کو لوہے کی پازیبیں پہنانے پر عائشہ رضی اللہ عنہاکا احتساب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے ہاں ایک بچے کو علاج کی غرض سے لایا گیا،جس کو پھوڑا نکلا ہوا تھا۔انہوں نے بچے کا علاج کرنے کے بعد دیکھا کہ بچے کے گھر والوں نے بیماری سے شفایابی کی غرض سے اس کو پازیبیں پہنا رکھی ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے اس بنا پر ان کا شدید احتساب کیا۔ دلیل: امام حاکم رحمہ اللہ نے بکیر رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ: ((أَنَّ أُمَّہُ حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا أَرْسَلَتْ إِلَی عَائِشَۃَ رضی اللّٰه عنہا بِأَخِیْہِ مَخْرَمَۃَ،وَکَانَتْ تُدَاوِيْ مِنْ قُرْحَۃٍ تَکُوْنُ بِالصِّبْیَانِ۔فَلَمَّا
Flag Counter