Maktaba Wahhabi

128 - 288
’’[نیک اعمال کرنے کے حکم]سے پہلے[پاک چیزوں کے کھانے کا حکم]ذکر کرنے میں گویا اس بات پر دلالت ہے کہ اکل حلال لازمی طور پر نیک عمل سے پہلے ہو۔‘‘ اللہ حي وقیوم ہماری دودھ پلانے والی خواتین کو بھی اس حقیقت کو اپنی اولادوں کے ذہنوں میں راسخ کرنے کی سعی وکوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ٭٭٭ (۲۳)عائشہ رضی اللہ عنہا کا بھانجے کو ساتھی سمیت کسی کے باغ سے کھانے پر ڈانٹا مدینہ طیبہ کے باغ میں پھلانگ کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے اور حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاکے بھانجے نے کچھ پھل کھایا۔ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی خبر ہوئی،تو دونوں کو ڈانٹ ڈپٹ کی۔ دلیل: امام حاکم رحمہ اللہ نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے یزید بن اصم سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے کہا: ((تَلَقَّیْتُ عَائِشَۃَ رضی اللّٰه عنہا وَہِيَ مُقْبِلَۃٌ مِنْ مَکَّۃَ أَنَا،وَابْنٌ لِطَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللّٰهِ وَہُوَ ابْنُ أُخْتِہَا،وَقَدْ کُنَّا وَقَعْنَا فِيْ حَائِطٍ مِنْ حِیْطَانِ الْمَدِیْنَۃِ،فَأَصَبْنَا مِنْہُ،فَبَلَغَہَا ذٰلِکَ۔فَأَقْبَلَتْ عَلَی ابْنِ أُخْتِہَا تَلُوْمُہُ وَتَعْذِلُہُ۔
Flag Counter