Maktaba Wahhabi

291 - 288
1 فرضیت احتساب پر دلالت کناں عام نصوص سے استدلال اور اس کی حقیقت 2 الشفاء رضی اللہ عنہا کی بحیثیت محتسبہ تقرری کی کہانی اور اس کی حقیقت 3 سمراء رضی اللہ عنہا کا احتساب کے لئے بازار نکلنا اور اس کی حقیقت 4 محتسبہ کا اہل بازار کے حالات سے زیادہ آگاہ ہونا اور اس کی حقیقت 5 محتسبہ مقرر کرنے کا عورت کے بازار جانے پر قیاس اور اس کی حقیقت 6 بازارِ نسواں میں مرد محتسب کا باعث ِ فساد ہونا اور اس کی حقیقت 7 عورتوں کو معاملہ سونپنے کے متعلق حدیث کی خلافت کے ساتھ تخصیص اور اس کی حقیقت ٭٭٭ (۱)فرضیت احتساب کے متعلق عام نصوص سے استدلال اور اس کی حقیقت بعض لوگ ہر عاقل،بالغ اور ذی استطاعت مسلمان پر فرضیت ِ احتساب کے متعلق دلالت کناں عام نصوص سے عورت کے بحیثیت محتسبہ بازار میں تعین پر استدلال کرتے ہیں۔ایک صاحب نے تحریر کیا ہے: ’’فرضیت ِ احتساب پر دلالت کناں نصوص عام ہیں،وہ ہر عاقل بالغ قادر مسلمان کے لئے ہیں،خواہ وہ مردوں میں سے ہو،یا عورتوں میں سے۔’‘[1] انہوں نے ہی ایک دوسری جگہ لکھا ہے: ‘’احتساب کے متعلق شرعی نصوص عام ہیں،اور ان میں تمام عاقل بالغ
Flag Counter