Maktaba Wahhabi

303 - 288
جیسا کہ معلوم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل فارس کے کسریٰ کی بیٹی کو حکمران بنانے کے موقع پر یہ حدیث ارشاد فرمائی،لیکن اس پس منظر کے پیش نظر اس کو منصب ِ خلافت کے ساتھ مخصوص کرنا درست نہیں۔کیونکہ مسلمہ قاعدہ ہے: ((اَلْعِبْرَۃُ بِعَمُوْمِ اللَّفْظِ لاَ بِخُصُوْصِ السَّبَبِ۔)) ’’لفظ کے عموم کو پیش نظر رکھا جاتا ہے،خاص سبب کو مد نظر نہیں رکھا جاتا۔‘‘ تنبیہ: ہماری سابقہ گفتگو میں عورت کو بازار میں محتسبہ مقرر کرنے کی ممانعت کا تعلق ایسے بازاروں سے ہے،جہاں مرد اور خواتین دونوں ہوں۔اگر بازار ایسا ہو کہ اس میں صرف خواتین ہی ہوں،بیچنے والی بھی عورتیں،اور خریدار بھی عورتیں،تو ایسے بازار میں عورت ہی کو بطور محتسبہ مقرر کیا جائے گا۔کسی مرد کی بحیثیت محتسب وہاں تقرری نہ کی جائے گی۔اسی طرح ایسے تعلیمی،اجتماعی اور دیگر ادارے جہاں صرف خواتین ہی ہوں،وہاں بھی خواتین ہی کو بحیثیت محتسبہ متعین کیا جائے گا۔واﷲ تعالی أعلم بالصواب ٭٭٭
Flag Counter