Maktaba Wahhabi

168 - 288
دلیل: امام مالک رحمہ اللہ نے عبداللہ بن ابی بکر رحمہ اللہ سے،اور انہوں نے اپنی پھوپھی [1]سے،اور انہوں نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سے روایت نقل کی کہ: ((أَنَّہُ بَلَغَہَا أَنَّ نِسَائً کُنَّ یَدْعُوْنَ بِالْمَصَابِیْحِ مِنْ جَوْفِ اللَّیْلِ یَنْظُرْنَ إِلَی الطُّہْرِ،فَکَانَتْ تَعِیْبُ ذٰلِکَ عَلَیْہِنَّ،وَتَقُوْلُ:’’مَا کَانَ النِّسَائُ یَصْنَعْنَ ہٰذَا۔‘‘))[2] ’’انہیں خبر پہنچی کہ کچھ عورتیں آدھی رات کو چراغوں کو طلب کرتی ہیں،تاکہ وہ دیکھیں کہ آیا وہ حیض سے پاک ہو چکی ہیں،اس پر وہ ان پر تنقید کرتیں،اور فرماتیں:’’عورتیں [3] ایسے تو نہ کیا کرتی تھیں۔‘‘ قصے سے مستفاد باتیں: 1 اسلام آسان دین ہے۔اس میں بے جا مشقت نہیں۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {وَمَا جَعَلَ عَلَیْکُمْ فِي الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ} [4] [ترجمہ:’’اور تم پر دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی۔‘‘] نیز ارشاد فرمایا: {یُرِیْدُ اللّٰهُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَلاَ یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ} [5] [ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے،اوروہ تمہارے لیے تنگی
Flag Counter