Maktaba Wahhabi

58 - 288
(3)ماں کے فکری اختلاف کے سبب احتساب والد کا بے اثر ہونا احتساب میں ماؤں کے غیر معمولی اثرات کو نمایاں کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اگر باپ[امر بالمعروف اورنہی عن المنکر]کا اہتمام کرنے والا ہو،لیکن ماں فکری طور پر اس سے متفق نہ ہو،تو باپ کی ساری احتسابی کوششوں کے اکارت ہو جانے کا خدشہ رہتا ہے،بنانا اور سنوارنا تو ایک کٹھن کام ہے،لیکن بگاڑنا تو اس کے مقابلے میں بہت آسان اور سہل ہے۔ بچوں کی تربیت واصلاح جان جوکھوں کا کام ہے،بلکہ شاید دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہو،اس مقصد کے حصول کے لیے بسا اوقات سالہا سال کی محنت درکار ہوتی ہے،لیکن بچوں کی بربادی دنوں کا کھیل ہے،جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے ماں،باپ کی نسبت بچوں کے ساتھ زیادہ وقت بسر کرتی ہے،ان کے ساتھ اس کا تعلق بھی عام طور پر زیادہ گہرا اور مضبوط ہوتا ہے،اس لیے اگر باپ کی اصلاحی کوششوں کے باوجود ماں بگاڑنے پر آ جائے،تو بچوں کے اس کے زیر اثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوں گے،اور شاید حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے کے بگاڑ میں اس کی کافرہ ماں کا اثر بھی شامل تھا۔ دین والی عورت کے انتخاب کے حکم نبوی صلی اللہ علیہ وسلمکی ایک حکمت: ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دین دار عورت کو نکاح کے لیے منتخب کرنے کا جو حکم ارشاد فرمایا ہے شاید اس کی ایک حکمت یہ بھی ہو کہ اولاد کی صحیح تربیت میں ماں رکاوٹ بننے کی بجائے ممد اور معاون ہو۔امام بخاری اور امام مسلمرحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے فرمایا:
Flag Counter