Maktaba Wahhabi

147 - 288
ہمیں اور ہماری عورتوں کو بھی یہی توفیق نصیب فرما۔إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْر۔ 2 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ممنوعہ زیور پہننے پر احتساب کیا۔بچی کی چھوٹی عمر ان کے احتساب کی راہ میں حائل نہ ہو سکی۔ 3 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس بات کا کس قدر اہتمام کرنے والی تھیں کہ ان کا گھر ایسی چیز سے پاک رہے جو رحمت والے فرشتوں کی دوری کا سبب ہو۔اور انتہائی دکھ اور رنج کی بات ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بہت زیادہ مال خرچ کر کے اس قسم کے ساز وسامان کو اپنے گھروں میں لارہی ہے۔إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ 4 ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے احتساب کی تایید میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی پیش کیا۔ ٭٭٭٭ (۳۲)ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا بچے کے سونے کی انگوٹھی پر احتساب سعید بن حسین نامی بچہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آیا۔اس نے سونے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔انہوں نے اپنی خادمہ کو بچے کی انگوٹھی اتارنے کا حکم دیا۔ دلیل: امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے سعید بن حسین رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ((دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَۃَ رضی اللّٰه عنہا وَأَنَا غُلاَمٌ،وَعَلَيَّ خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ،فَقَالَتْ:’’یَا جَارِیَۃُ! نَاوِلْنِیْہِ۔‘‘ فَنَاوَلَتْہَا إِیَّاہُ۔ فَقَالَتْ:’’اِذْہَبِيْ بِہِ إِلَی أَہْلِہِ،وَاصْنَعِيْ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ۔‘‘
Flag Counter