Maktaba Wahhabi

156 - 288
کو اس بات کی تلقین کیا کرتی تھیں کہ وہ منصب ِ خلافت پر فائز ہونے کے بعد خون ریزی سے اجتناب کرے۔ دلیل: حافظ ابن عبدالبررحمہ اللہ نے زید بن واقد رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ: ((أَنَّ عَبْدَ الْمَلِکِ بْنَ مَرْوَانَ حَدَّثَہُ قَالَ:’’کُنْتُ أُجَالِسُ بَرِیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہا بِالْمَدِیْنَۃِ قَبْلَ أَنْ أَلِيْ ہٰذَا الْأَمْرَ،فَکَانَتْ تَقُوْلُ لِيْ:’’یَا عَبْدَ الْمَلِکِ ! إِنِّيْ أَرَی فِیْکَ خِصَالاً،وَإِنَّکَ لَخَلِیْقٌ أَنْ تَلِيْ ہٰذَا الْأَمْرَ،فَإِنْ وُلِّیْتَ ہٰذَا الْأَمْرَ فَاحْذِرِ الدِّمَائَ،فَإِنِّيْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ:’’إِنَّ الرَّجُلَ لِیُدْفَعُ عَنْ بَابِ الْجَنَّۃِ بَعْدَ أَنْ یَنْظُرَ إِلَیْہَا بِمَلْئِ مِحْجَمَۃٍ مِنْ دَمٍ یُرِیْقُہُ مِنْ مُسْلِمٍ بِغَیْرِ حَقٍّ۔‘‘))[1] ’’یقینا عبدالملک بن مروان نے اس کو بتلایا کہ وہ اس منصب کو سنبھالنے سے پیشتر[یعنی خلیفہ بننے سے پہلے]مدینہ میں بریرہ رضی اللہ عنہا کے پاس بیٹھا کرتا تھا،اوروہ مجھے فرمایا کرتے تھیں:’’اے عبدالملک ! میں تم میں[کچھ]خصلتیں دیکھتی ہوں،اور بلاشک وشبہ تم اس منصب کو پانے کے اہل ہو۔اگر تمہیں اس منصب پر فائز کیا گیا،تو خون ریزی سے بچنا،کیونکہ میں نے یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’بلاشک وشبہ مسلمان کا سنگھی کی بھرائی کے برابر ناحق خون بہانے والے شخص کو جنت کے دروازے کو دیکھنے کے بعد[وہاں سے]دھتکار دیا جائے گا۔‘‘
Flag Counter