Maktaba Wahhabi

39 - 288
شکر ودعا: بندہ پُر تقصیر اللہ مالک الملک کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہے کہ اس نے مجھ ناکارے اور ناتواں بندے کو اس عظیم موضوع کے بارے میں کوشش کرنے کی توفیق سے نوازا۔ رب ذوالجلال والاکرام سے التماس ہے کہ وہ میرے والدین گرامی قدر کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ انہوں نے میری تعلیم وتربیت،اور دین کی محبت وعظمت میرے دل میں راسخ کرنے کے لیے تاحد استطاعت کوشش کی۔ {رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِي صَغِیْرًا} اپنے معزز بھائیوں اور ساتھیوں ڈاکٹر یوسف محی الدین ابوہلالہ،ڈاکٹر مصطفی احمد ابوالسمک،اور ڈاکٹر ابراہیم بن محمد ابو عباۃ کا شکر گزار ہوں کہ اس کتاب کی تیاری میں ان کے قیمتی مشوروں سے استفادہ کیا گیا۔ اپنی اہلیہ اور اولاد کے لیے دعاگو ہوں کہ انہوں نے میری مصروفیات کا خیال رکھا،اور مقدور بھر میری خدمت کی۔اللہ عزوجل سے درخواست ہے کہ انہیں اور سب اہل اسلام کے اہل وعیال کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے۔ {رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ أَعْیُنٍ لَّنَا وَاجْعَلْ لَّنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إِمَامًا} اللہ رب العالمین عزیز القدر بیٹے حافظ سجاد الٰہی کو کتاب کے اردو ترجمے کی مراجعت میں بھر پور تعاون کا دنیا وآخرت میں بہترین صلہ عطا فرمائے،اور دین ودنیا میں سرفراز وسربلند فرمائے آمین۔ میں اس موقع پر سعودی تعلیمی پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ سعودی جامعات میں[الحسبۃ]کو بطور مضمون(Subject)پڑھایا جاتا ہے۔[1]
Flag Counter