Maktaba Wahhabi

112 - 288
(۱۵)عائشہ رضی اللہ عنہا کا مردوں میں گھس کر حجر اسود کو چھونے والی عورت کا احتساب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ لونڈی نے ان کے روبرو ذکر کیا کہ اس نے دوران طواف دو یا تین مرتبہ حجر اسود کو چھوا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مردوں کے درمیان گھس کر ایسا کرنے پر اس کو ڈانٹا۔ دلیل: امام بیہقی ؒنے منبوذ بن ابی سلیمان رحمہ اللہ نے روایت نقل کی ہے اور انہوں نے اپنی والدہ رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ: ((أَنَّہَا کَاَنَتْ عِنْدَ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ رضی اللّٰه عنہما فَدَخَلَتْ عَلَیْہَا مَوْلاَۃٌ لَہَا،فَقَالَتْ لَہَا:’’یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِیْنَ !طُفْتُ بِالْبَیْتِ سَبْعًا،وَاسْتَلَمْتُ الرُّکْنَ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا۔‘‘ فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ رضی اللّٰه عنہا:’’لاَ أَجَرَکِ اللّٰهُ ! لاَ أَجَرَکِ اللّٰه ! تُدَافِعِیْنَ الرِّجَالَ أَلاَ کَبَّرْتِ وَمَرَرْتِ؟))[1] ’’وہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھیں کہ ان کی آزاد کردہ لونڈی آئی،اور ان سے کہنے لگی:’’اے ام المومنین ! میں نے بیت اللہ کے گرد سات چکر لگائے،اور حجر اسود کو دو یا تین مرتبہ چھوا۔‘‘ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے کہا:’’اللہ تعالیٰ تجھے ثواب نہ دے ! اللہ تعالیٰ تجھے ثواب نہ دے ! تو مردوں کے ساتھ دھکم پیل کرتی ہے،تو نے اللہ اکبر کہہ کر
Flag Counter