Maktaba Wahhabi

216 - 288
(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کی بات لی بھی جا سکتی ہے،اور اس کو ردّ بھی کیا جا سکتا ہے)(لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بات کو ردّنہ کیا جائے گا،بلکہ ان کے ہر ہر فرمان پر عمل کیا جائے گا۔‘‘ ٭٭٭ (۴)پکی ہوئی چیز کھانے پر وضو کے فتویٰ پر ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا احتساب حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے روبرو ذکر کیا گیا ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پکی ہوئی چیز کھانے پر وضو کرنے کا حکم دیا ہے۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے سنت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اس حکم کی تردید کی۔ دلیل: امام احمد رحمہ اللہ اور امام ابو یعلی الموصلی رحمہ اللہ نے عبداللہ بن شدادرحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ((سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ یُحَدِّثُ مَرْوَانَ،قَالَ:’’تَوَضُّؤُوْا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ۔‘‘ قَالَ:فَأَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَی أُمِّ سَلَمَۃَ رضی اللّٰه عنہا فَسَأَلَہَا،فَقَالَتْ:’’نَہِسَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم عِنْدِيْ کَتَفًا،ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلاَۃِ،وَلَمْ یَمَسَّ مَائً۔‘‘))[1] ’’میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مروان کو یہ بات بتلاتے ہوئے سنا:’’آگ کی
Flag Counter