Maktaba Wahhabi

149 - 288
غیر مکلف،بڑا ہو یا چھوٹا۔’‘[1] 3 انہوں نے خادمہ کو صرف سونے کی انگوٹھی اتارنے ہی کا حکم نہ دیا،بلکہ بچے کے لیے چاندی کی انگوٹھی تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔دوران احتساب ممنوعہ چیزوں اور ناجائز باتوں سے روکتے وقت جائز چیزوں کے مہیا کرنے کی مقدور بھر کوشش کرنی چاہیے۔ ٭٭٭ (۳۳)عائشہ رضی اللہ عنہا کا مردوں سے مشابہت کرنے والی عورت پر احتساب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے روبرو ایک ایسی عورت کا ذکر کیا گیا جو مردوں ایسے جوتے پہنتی تھی۔یہ سن کر انہوں نے اس پر نقد فرمایا۔ دلیل: امام ابوداود رحمہ اللہ نے ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ: ((قِیْلَ لِعَائِشَۃَ رضی اللّٰه عنہا:’’إِنَّ امْرَأَۃً تَلْبَسَ النَّعَلَ۔‘‘ فَقَالَتْ:’’لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم الرَّجُلَۃَ مِنَ النِّسَائِ۔‘‘))[2]
Flag Counter