Maktaba Wahhabi

198 - 288
شدت یلغار کے وقت نہ چیخ وپکار،اورنہ ہی رونا پیٹنا،نہ گھبراہٹ اور پریشانی،اور نہ ہی راہ فرار اختیار کرنے کی خواہش،بلکہ بھاگنے والے مسلمان مردوں کی سواریوں کو پتھر مار مار کر میدان کارزار کی طرف واپس پلٹانے کی سعی وکوشش،اور مسلمان مردوں کو راہ حق میں جانیں نثار کرنے کی پر زور اور شدید تلقین۔محمد ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کی قسم ! جس امت کی عورتیں ایسے جذبہ ایمانی والی ہوں وہ مولائے قادر ومقتدر کے فضل وکرم سے دنیا میں ذلیل ورسوا نہیں ہو سکتی۔اے ہمارے رب قدیر ! ہماری عورتوں کو ان پاک باز عورتوں کے نقش قدم پر چلا۔إِنَّکَ سَمِیْعٌ مُّجْیْبٌ۔ ٭٭٭ (۱۵)نرد والے کنبے کو عائشہ رضی اللہ عنہاکی اپنے گھر سے نکالنے کی دھمکی ایک کنبے کے لوگ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں مقیم تھے،انہیں اطلاع ملی کہ ان کے پاس نرد ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں وارننگ دی کہ اگر انہوں نے نرد کو گھر سے باہر نہ نکال پھینکا،تو وہ انہیں اپنے گھر سے نکال دیں گی۔ دلیل: امام مالک رحمہ اللہ نے ام علقمہ رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے،اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی ہے کہ: ((أَنَّہُ بَلَغَہَا:أَنَّ أَہْلَ بَیْتٍ فِيْ دَارِہَا،کَانُوْا سُکَانًا فِیْہَا،وَعِنْدَہُمْ نَرْدٌ،فَأَرْسَلَتْ إِلَیْہِمْ:’’لَئِنْ لَمْ تُخْرِجُوْہَا
Flag Counter