Maktaba Wahhabi

241 - 288
دلیل: امام احمد رحمہ اللہ نے مسلم بن مخراق رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ: ((ذُکِرَ لَہَا أَنَّ نَاسًا یَقْرَؤُوْنَ الْقُرْآنَ فِي اللَّیْلَۃِ مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ۔فَقَالَتْ:’’أُوْلٰئِکَ قَرَؤُوْا وَلَمْ یَقْرَؤُوْا۔کُنْتُ أَقُوْمُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لَیْلَۃَ التَّمَامِ،فَکَانَ یَقْرَؤُ سُوْرَۃَ الْبَقَرَۃِ وَآلَ عِمْرَانَ وَالنِّسَائِ،فَلاَ یَمُرُّ بِآیَۃِ فِیْہَا تَخَوُّفٌ إِلاَّ دَعَا اللّٰه عَزَّوَجَلَّ،وَاسْتَعَاذَ،وَلاَ یَمُرُّ بِآیَۃٍ فِیْہَا اِسْتِبْشَارٌ إِلاَّ دَعَا اللّٰه عَزَّوَجَلَّ،وَرَغَبَ إِلَیْہِ۔‘‘))[1] ’’ان[عائشہ رضی اللہ عنہا]کو بتلایا گیا کہ کچھ لوگ[سارا]قرآن کریم ایک رات میں ایک یا دو مرتبہ پڑھ لیتے ہیں’‘۔ اس پر انہوں نے فرمایا:’’انہوں نے[بظاہر]پڑھا تو ہے،لیکن[حقیقت میں]پڑھا نہیں۔[2] میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چودھویں رات میں قیام کرتی تھی،اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بقرہ،آل عمران اور النساء کی سورتیں پڑھتے تھے۔خوف والی جس آیت سے بھی گزرتے اللہ عزوجل سے دعا کرتے،اور پناہ طلب کرتے۔بشارت والی جس آیت سے بھی گزرتے اللہ عزوجل سے دعا کرتے اور اس کو طلب کرتے۔‘‘
Flag Counter