Maktaba Wahhabi

275 - 288
’’یقینا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ولی کے بغیر نکاح نہیں۔‘‘ ب حضرات ائمہ احمد،ابوداود،ترمذی،ابن ماجہ،دارمی،دار قطنی اور حاکم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے کہ: ((أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ:’’أَیُّمَا امْرَأَۃٍ نُکِحَتْ بِغَیْرِ إِذْنِ وَلِیِّہَا فَنَکَاحُہُا بَاطِلٌ،فَنَکَاحُہَا بَاطِلٌ،فَنَکَاحُہَا بَاطِلٌ۔‘‘))[1] ’’بلا شک وشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جس کسی عورت کا نکاح اس کے ولی کی اجازت کے بغیر کیا گیا،پس وہ نکاح باطل ہے،پس وہ نکاح باطل ہے،پس وہ نکاح باطل ہے‘‘۔ شرح حدیث میں امام خطابی رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے:
Flag Counter