Maktaba Wahhabi

240 - 276
اور ظہر سے پہلے پہلے منٰی چلے جائیں،وہاں ظہر،عصر،مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر (چار کے بجائے دو رکعت) کر کے ان کے اوقات میں ادا کریں،یہ رات وہیں گزاریں اور فجر کی نماز بھی منٰی میں ادا کریں۔ ( 9ذوالحجہ کو سورج طلوع ہونے کے بعد تلبیہ پکارتے ہوئے پیدل یا سوار ہو کر عرفات چلے جائیں،وہاں خطبہ سنیں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک اذان اور دو اقامتوں سے ظہر کے وقت میں جمع کر کے قصر ادا کریں،آپ کا اس دن روزہ نہیں ہونا چاہیے،آپ وہاں تلبیہ پڑھتے رہیں اور اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں کریں،نیز اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ حدود عرفات میں ہیں،کیونکہ عرفات میں ٹھہرنا حج کا بنیادی رکن ہے،جبکہ مسجد نمرہ کا اکثر حصہ میدان عرفات سے باہر ہے۔ ( غروب آفتاب کے بعد سکون و اطمینان سے مزدلفہ چلے جائیں،وہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر اور جمع تاخیر سے پڑھیں اور رات وہیں گزاریں،لیکن قیام اللیل کے بجائے آرام کریں تاکہ ۱۰ ذوالحجہ کو فجر کی نماز کے بعد مشعرالحرام میں قبلہ رو ہو کر خوب دعائیں کی جا سکیں،البتہ بوڑھے اور کمزور لوگوں کو رات ہی کو مزدلفہ سے چلے جانے کی اجازت ہے۔ ( دس ذوالحجہ کو سورج طلوع ہونے سے پہلے تلبیہ پکارتے ہوئے منٰی کی طرف چل دیں اور وہاں پہنچ کر درج ذیل کام کریں: اگر ممکن ہو تو نماز عید ادا کریں۔ طلوع آفتاب کے بعد رات تک کسی وقت میں بھی جمرہ عقبہ (بڑے جمرے) کو اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے مسلسل سات کنکریاں ماریں۔ ( عید کے ایام (جو تیرہ ذوالحجہ کی شام تک باقی رہتے ہیں) میں کسی وقت منٰی یا مکہ میں قربانی کریں،اس کا گوشت خود کھائیں اور فقیروں کو بھی کھلائیں اگر قربانی کے لیے پیسے نہ ہوں تو اس کے بدلے میں تین روزے حج کے دنوں میں اور سات گھر واپس آ کر رکھیں،اسی
Flag Counter