Maktaba Wahhabi

157 - 276
سے ہوں گے۔‘‘[1] ﴿ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ ۖ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ﴾ ’’نماز قائم کرو،کوئی شک نہیں کہ نماز بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے۔‘‘[2] ﴿ فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ﴿٤﴾ الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ﴾ ’’ان نمازیوں کے لیے تباہی ہے جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں۔‘‘[3] ﴿ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ﴿١﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ ’’یقینا مومن کامیاب ہو گئے جو اپنی نمازیں خشوع و خضوع سے ادا کرتے ہیں۔‘‘[4] ﴿ فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ ۖ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا﴾ ’’پھر ان کے بعد ایسے نالائق لوگ پیدا ہوئے جنھوں نے نماز کو ضائع کر دیا اور خواہشات نفسانی کے پیچھے لگ گئے،سو ان کا نقصان ان کے آگے آئے گا۔‘‘[5] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ((أَرَأَيْتُمْ لَوْ أَنَّ نَهَرًا بِبَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسًا،مَا تَقُولُ: ذَلِكَ يُبْقِي مِنْ دَرَنِهِ " قَالُوا: لاَ يُبْقِي مِنْ دَرَنِهِ شَيْئًا،قَالَ: «فَذَلِكَ مِثْلُ الصَّلَوَاتِ الخَمْسِ،يَمْحُو اللّٰهُ بِهِ الخَطَايَا)) ’’بھلا مجھے بتاؤ اگر تم میں سے کسی کے دروازے کے سامنے نہر بہتی ہو اور وہ اس میں روزانہ پانچ مرتبہ نہائے تو کیا اس کے جسم پر کوئی میل کچیل باقی رہ جائے گا؟
Flag Counter