Maktaba Wahhabi

151 - 276
ابراہیم(علیہ السلام) اور آل ابراہیم پر،بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔ یاالٰہی برکت فرما محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور آل محمد پر جس طرح تو نے برکت فرمائی ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم پر،بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔‘‘[1] ( پھر یہ دعا پڑھیں: ((اللّٰهُ مَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَسِيحِ الدَّجَّالِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا،وَفِتْنَةِ المَمَاتِ،اللّٰهُ مَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ المَأْثَمِ وَالمَغْرَمِ)) ’’یاالٰہی! میں تیری پناہ میں آتا ہوں عذاب قبر سے اور تیری پناہ میں آتا ہوں دجال کے فتنے سے اور تیری پناہ میں آتا ہوں موت و حیات کے فتنے سے،یاالٰہی! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘[2] اس کے علاوہ کئی اور دعائیں بھی احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں اور وہ بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔ ( پھر دائیں اور بائیں طرف چہرہ پھیرتے ہوئے کہیں: ((السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ)) [3] ( سلام پھیرنے کے بعد درج ذیل ذکر کرنا سنت ہے: آیۃ الکرسی،معوذات،تسبیحات اور مسنون دعائیں جیسا کہ اَللَّھُمَّ أَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ اس کے علاوہ دیگر مسنون دعائیں بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔
Flag Counter