Maktaba Wahhabi

129 - 276
سعید بن یزید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ((رأَيْتُ رسولَ اللّٰهِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم يُصلِّي في نَعْلَيْهِ قال نعم)) ’’کیا نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم جوتوں سمیت نماز پڑھ لیتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: ہاں۔‘‘[1] حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ((رأيتُ رسولَ اللّٰهِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم يَعْقِدُ التَّسبيحَ بيمينِهِ)) ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دائیں ہاتھ پر ذکر و اذکار کرتے ہوئے دیکھا۔‘‘[2] ((كانَ النبيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم إذا حزَبهُ أمرٌ صلّى)) ’’نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی مشکل درپیش ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوراً نماز کی طرف متوجہ ہو جاتے۔‘‘[3] ((كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ،وَرَفَعَ إِصْبَعَهُ الْيُمْنَى الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ،فَدَعَا بِهَا)) ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں (تشہد) بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھتے اور اپنی دا ہنی انگلی جو انگوٹھے کے ساتھ ہے اٹھا لیتے اور اس کے ساتھ دعا کرتے۔‘‘[4] نماز میں بیٹھے ہوئے آپ دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت کو حرکت دیتے ہوئے دعا
Flag Counter