Maktaba Wahhabi

342 - 366
ارباب دولت و اقتدار کا بگاڑ دور رس ہوتا ہے یہ تینوں گروہ جب بگڑ جائیں تو پھر اللہ کی زمین فتنہ و فساد سے بھر جاتی ہے۔ دین کی صحیح شکل پیش ہی نہیں ہونے دی جاتی، آخر عوام ہدایت کس طرح حاصل کر سکتے ہیں : وہل افسد الدین الا الملوک واحبار سوء ورہبانہا اسی لیے یہ گروہ ہمیشہ اسلامی اور اصلاحی تحریکوں کے مخالف رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء کرام نے توحید و ایمان کی دعوت کا آغاز دولت و اقتدار کے تخت نشینوں اور مذہب کے مسند آراؤں سے کیا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام ، عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اولین مخاطب ملک و ملت کے یہی اعضائے رئیسہ تھے ان سے مایوسی کے بعد ہی انہوں نے عوام کی طرف توجہ فرمائی اس سے رؤسا احبار اور رہبان کی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
Flag Counter