Maktaba Wahhabi

284 - 366
ایمان کی نفی اور اسلام کی موت ہے۔ پھر ان مجاوروں اور سجادہ نشینوں سے ہی پوچھیے، کیا آپ کی گنبد سازی اور گدی نشینی یہودو نصاریٰ کی اتباع کے بغیر اسلامی تعلیم اور پیغمبر کی سنت سے کوئی دور کا تعلق بھی رکھتی ہے؟ ہمارے سامنے معیار اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کا قول و فعل ہے اور ہم انہی دونوں آنکھوں سے شخصیات کو دیکھتے اور پرکھتے ہیں ۔ زرنگار گنبد موجب فلاح نہیں : قیامت کے روز جب نفخ صور ہوگا اور مردوں کو اٹھایا جائے گا تو ان نشانات یا ان چار دیواروں کے بغیر بھی فاطر کائنات کو ان کے اٹھانے میں کوئی بھول نہیں ہوگی، اور نہ ہی ان کے مطلا و مرجع اور مزارات و عمارات کو دیکھ کر ان سے خصوصی سلوک کیا جائے گا۔ مومن اور نیک لوگوں کے ساتھ جو عزت و آرام کا سلوک کیا جائے گا اور ہر معاملہ میں کیا جائے گا وہ صرف ان کے ایمان صالح اور تقویٰ کے معیار سے کیا جائے گا، نہ کہ ان کی قبروں پر لگے ہوئے کتبوں اور تختیوں کو دیکھ کر۔ ہر حال میں اور زندگی کی ہر گھاٹی میں بس یہی حالت کام آئے گی، اگر یہ نہیں تو مادی دنیا کے تمام اسباب و ذرائع اس کے لیے بے سود ہیں ۔ قرآن بار بار کہتا ہے کہ قیامت کے روز تمہاری دولت و ثروت اور کثرت اولاد اور رشتہ داریاں تمہیں عذاب الٰہی سے نہ بچا سکیں گی، اور نہ یہ خدائی تقرب دلانے میں کچھ کام آئیں گی، چونے گارے اور اینٹوں پتھروں کے ڈھیروں سے زندگی کے مسائل حل کرنے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی اور نہ اصحاب قبور کو ان سے کسی قسم کا فائدہ پہنچتا ہے بلکہ یہ عمارات تو عوام کی گمراہی و خدا فراموشی کا سبب بن گئی ہیں اس لیے ان کی خطرناکی و برائی متعدی حیثیت اختیار کر چکی ہے جس سے عوام کو بچانا دین حق کی بہت بڑی خدمت ہے۔ اس کے بعد دیکھئے قبرستانوں اور ان کی چار دیواری میں کیا کیا کھیل کھیلے جاتے ہیں ۔ منشیات اور سمگلنگ کے ساتھ ساتھ ان تاریک گوشوں میں انسانی گوشت تک کی نیلامی ہوتی ہے، آنے والی سطور میں میلوں میں نظر آنے والی مسلمانوں کی عملی اور اخلاقی جھلک دیکھئے۔ جو جماعت دنیا سے شر و فساد اور بد اخلاقیوں کو چیلنج کرنے آئی تھی اور اصلاح عالم اور تہذیب
Flag Counter