Maktaba Wahhabi

774 - 868
ہے،اس میں احتیاط اور شک و شبہ سے زیادہ دوری ہے۔مگر ان دونوں کا خلوت میں ہونا جائز نہیں ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:چند ماہ ہوئے ہیں کہ میری شادی ہوئی ہے اور حمل کے کوئی آثار نہیں ہیں۔میری بیوی کا اصرار ہے کہ ٹیسٹ کروائے جائیں۔کیا میں اس کی یہ بات مان لوں؟ اور کیا یہ چیز اسباب میں سے ایک سبب ہے جو لوگ اختیار کرتے ہیں؟ جواب:یہ چیز مباح اعمال سے ہے۔اور اگر معاملہ صرف ٹیسٹوں تک ہو اور عورت مردوں کے سامنے منکشف نہ ہو تو یہ مباح ہے،آپ اس کی بات مان سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو کچھ مدت موقوف کر لیں حتیٰ کہ جو ہونے والا ہے اللہ تعالیٰ اسے ظاہر کر دے۔اگر ٹیسٹ ہی کروانے ہیں تو دونوں میاں بیوی کے ہونے چاہییں۔ کیونکہ عین ممکن ہے رکاوٹ دونوں طرف سے ہو،اور یہ کوئی عدل نہیں کہ صرف شوہر ہی کے ٹیسٹ ہوں۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال:کیا خواتین کے نسوانی امراض حمل و ولادت کے مسائل میں مرد ڈاکٹر کے پاس لے جانا جائز ہے جبکہ کوئی مشکل اور الجھن والی بات نہ ہو؟ اور جو جاتے ہیں وہ یہ دلیل دیتے ہیں کہ لیڈی ڈاکٹرز،مردوں کے مقابلے میں اتنی ماہر نہیں ہوتیں اور دوسرے یہ کہ ضرورت کے تحت یہ جائز ہے؟ جواب:پہلی دلیل کے متعلق میں یہ کہوں گا کہ ہمارے ہاں بڑی معروف اور تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر موجود ہیں،بلکہ مرد ڈاکٹر بھی ان کی مہارت کے معترف ہیں اور میں کئی ایک کے نام شمار کر سکتا ہوں۔ اور دوسری دلیل،میں نے اس سے پہلے اس طرح کا کوئی فتویٰ نہیں سنا ہے،اور میں نہیں سمجھتا کہ آپ عورتوں نے اپنی طرف سے اسے جائز بنا لیا ہو گا۔اور اگر ضروری ہو تو پہلے یقین کر لینا ضروری ہے کہ قرب و جوار میں کوئی مسلمان لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔پھر غیر مسلم لیڈی ڈاکٹر کا نمبر ہے،پھر اس کے بعد مسلمان مرد ڈاکٹر کا نمبر ہے،اور چاہیے کہ وہ قابل اعتماد ہو۔اور پھر یہ بھی حلال نہیں ہے کہ اس مرد ڈاکٹر اور خاتون کے مابین کسی طرح کی کوئی خلوت ہو۔اور کپڑا اتارنے میں بھی صرف اس قدر اتارا جائے جس کی لازمی ضرورت ہو۔تو کیا ہماری بہنیں یہ سب شرائط و ضوابط جانتی ہیں؟ (محمد بن عبدالمقصود) ایسے محرم اور ا قرباء جن کی حرکات مشکوک ہوں؟ سوال:چچا اپنی بھتیجیوں سے فحش مذاق کرتا ہے،کیا ان لڑکیوں پر لازم ہے کہ اس سے کنارہ کش ہو جائیں؟ جواب:یہ آدمی جو اپنی بھتیجیوں سے فحش مذاق کرتا ہے تو ان لڑکیوں کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اس کے پاس آئیں یا اس کے سامنے اپنا چہرہ کھولیں۔کیونکہ علمائے کرام نے وضاحت کی ہے کہ عورت کے لیے ان محرموں
Flag Counter