Maktaba Wahhabi

381 - 868
(7) كتاب الحج والعمرة خواتین اور حج و عمرہ کے احکام و مسائل حج کی شرطیں سوال:عمرے کا شرعا کیا حکم ہے،اگر یہ واجب ہے تو اس کی کیا دلیل ہے؟ جواب:اس مسئلہ میں علماء کے دو قول ہیں۔امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ سے منقول ہے کہ عمرہ واجب ہے،اور دوسرا قول ہے کہ یہ واجب نہیں ہے۔امام ابوحنیفہ اور امام مالک رحمہما اللہ یہی کہتے ہیں اور راجح بھی یہی ہے،کیونکہ اللہ عزوجل نے اپنے اس فرمان میں وَلِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ (آل عمران:3؍97) "اور لوگوں پر اللہ کے لیے (حق واجب) ہے بیت اللہ کا حج کرنا،جو اس تک جانے کی طاقت رکھتا ہو۔" میں حج واجب فرمایا ہے نہ کہ عمرہ۔البتہ (دوسرے فرمان کے بموجب) ان کا پورا کرنا واجب ہے،مگر یہ اس کے لیے ہے جو اس عمل کو شروع کر چکا ہو۔ابتداء صرف حج ہی فرض ہے۔نیز سب احادیث صحیحہ میں بھی وجوب حج ہی کا ذکر آیا ہے۔اور عمرہ میں تقریبا وہی اعمال ہیں جو حج میں ہوتے ہیں،یعنی احرام باندھنا،بیت اللہ کا طواف،
Flag Counter