Maktaba Wahhabi

25 - 868
کے زیادہ لائق ہے کہ اس کی اتباع کی جائے ۔ آپ کو مختلف اوقات میں کئی اہم مناصب کی ذمہ داریاں بھی تفویض ہوتی رہی ہیں۔ مثلاً:مملکت عربیہ سعودیہ کے مفتی اعظم کا منصب۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ بہت سی علمی و اسلامی مجالس کے رکن رکین بھی رہے ہیں ۔ تالیف:.... آپ کی متنوع تالیفات ہیں۔ مثلاً الفوائد الجلیۃ فی المباحث الفرضیۃ۔ التحقیق والایضاح لکثیر من مسائل الحج والعمرۃ ں نقد القومیۃ العربیۃ۔ علاوہ ازیں فتاویٰ علمیۃ کا ایک عظیم مجموعہ آپ کی یادگار ہے ۔ وفات:.... 27؍ محرم 1420ھ کو جمعرات کے روز چند ایام بیمار رہنے کے بعد راہی ملک عدم ہوئے جبکہ آپ کی عمر 89سال تھی ۔نماز جمعہ کے بعد آپ کا جنازہ پڑھا گیا۔ جس میں خادم الحرمین الشریفین ملک فہد بن عبدالعزیز بالخصوص حاضر تھے ۔رحمہ اللہ فضیلۃ الشیخ المحدث محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ نام و نسب:.... الشیخ محمد ناصر الدین بن الحاج نو الالبانی ۔ ولادت و نشوونما:... آپ کی ولادت 1333ھ ؍ 1914ء میں ملک البانیہ کے دار الخلافہ اشقودرہ میں ہوئی ۔آپ کا خاندان مادی اعتبار سے فقیر مگر علمی اعتبار سے بڑا غنی تھا۔والد گرامی لوگوں کےمرجع عام تھے ۔لوگوں کی تعلیم و تربیت اور دینی رہنمائی سے انہیں از حد شغف تھا۔ جب البانیہ کے بادشاہ احمد زاغو نے ملک میں لادین مغربی تہذیب و ثقافت کو رواج دیاتو ان کےوالد نے البانیہ سے دمشق کی طرف ہجرت کا عزم کر لیا ۔چنانچہ شیخ موصوف بھی اپنے اور خاندان کے ساتھ تھے۔آپ نے دمشق میں مدرسہ الاسعاف الخیری میں پرائمری مکمل کی ۔آپ کےوالد گرامی کی نظر میں دینی مدارس کا نصاب تعلیم کامل یا جامع نہیں تھا تو انہوں نے اپنے خاص انداز میں ان کی تعلیم کااہتمام کیا۔ جس میں انہیں قرآن مجید با تجوید۔ نحو۔ صرف اور فقہ حنفی کی تعلیم دی گئی ۔ قرآن کریم آپ نے اپنے والد صاحب کے ہاں حفظ کیا ۔شیخ سعید برہان نے فقہ حنفی کی کتاب مراقی الفلاح اور کچھ دوسری کتابیں پڑھیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ علامہ بہجت بیطار کے دروس و حلقات میں بھی باقاعدہ شریک ہوتے اور ان سے استفادہ کرتے رہے ۔ ساتھ ہی آپ نے اپنے والد صاحب سے گھڑیاں ٹھیک کرنے کا فن سیکھا اور اس میں خوب مہارت حاصل کی اور شہرت بھی پائی۔ اور اسی کو کسب معاش کا ذریعہ بنایا ۔ آپ نے مجلۃ المنار سے متاثر ہو کر علم حدیث پڑھنا شروع کیا۔ جبکہ آپ کی عمر بیس سال تھی۔ یہ مجلہ علامہ
Flag Counter