Maktaba Wahhabi

29 - 868
(1) كتاب الايمان خواتین اور ایمان و ایمانیات کے احکام و مسائل سوال:کیا توحید ہی ایمان ہے؟ جواب:(ہاں،توحید ایمان کی بنیاد اور اساس ہے) اور توحید سے مراد یہ ہے کہ اللہ عزوجل کے ایک اکیلے (لاشریک) ہونے کا عقیدہ رکھا جائے،ان تمام امور کے ساتھ جو اللہ کے لیے خاص اور واجب ہیں۔ نیز "ایمان" سے مراد تصدیق ہے،یعنی انسان اللہ عزوجل کے قانون شریعت کو اپنے قول و عمل اور کردار سے قبول کرتے ہوئے اس پر ہر طرح سے اپنی رضا و تسلیم کا اظہار کرے۔ ایمان و توحید میں عموم و خصوص کی نسبت ہے۔یعنی ہر موحد مومن ہوتا ہے مگر ضروری نہیں کہ ہر مومن موحد بھی ہو۔بعض اوقات توحید کے مفہوم میں ایمان کی نسبت خاص ہوتی ہے اور ایمان میں عام،اور کبھی ایمان کے مفہوم میں خاص ہوتی ہے اور توحید میں عام۔واللہ اعلم (محمد بن صالح العثیمین) ایمان میں کمی و زیادتی سوال:ایمان کی کیا تعریف ہے،اور کیا اس میں کمی بیشی بھی ہوتی ہے؟ جواب:اہل السنۃ والجماعہ کے نزدیک ایمان یہ ہے کہ "(توحید و رسالت کا) دل سے اقرار،زبان سے اظہار اور
Flag Counter