Maktaba Wahhabi

23 - 868
فضیلۃ الشیخ عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ نام و نسب:.... ابو عبد اللہ عبد الرحمٰن بن ناصر بن عبد اللہ بن ناصر آل سعدی۔ جو کہ قبیلہ بنی تمیم کی شاخ ہے ۔ ولادت:.... 12؍ محرم 1307ھ کو صوبہ قصیم کے شہر عنیزہ میں آپ کی ولادت ہوئی۔ابھی آپ چار ہی سال کے تھے کہ آب کی والدہ محترمہ داغ مفارقت دے گئیں،اور سات سال کے ہوئے تو والد صاحب بھی رحلت فرما گئے ۔ نشوؤنما:..... گیارہ سال کی عمر میں آپ نے قرآن مجید مع تجوید حفظ کیا۔ پھر اپنے علاقے کے علماء سے علم حاصل کرنے میں مشغول ہو گئے اور اس دوران میں جو علماء ان کے شہر میں وارد ہوئے یہ ان سے بھی کسب فیض کرتےرہے۔حتیٰ کہ علوم شرعیہ کے تمام فنون میں خوب ماہر ہو گئے ۔ مشائخ عظام:..... آب کے اساتذہ کرام میں درج ذیل اسماء زیادہ معروف ہیں:الشیخ ابراہیم بن حمید بن جاسر رحمہ اللہ ۔الشیخ محمد بن عبد الکریم الشبل رحمہ اللہ۔ الشیخ صالح بن عثمان رحمہ اللہ ( قاضی عنیزہ )۔ الشیخ محمد بن عبد ا لعزیز محمد المانع رحمہ اللہ اور الشیخ محمد الشنقیطی رحمہ اللہ جو پہلے حجاز اور پھر زبیر میں رہے ہیں۔ اخلاق و اطوار:آپ انتہائی متواضع اور اخلاق فاضلہ سے موصوف تھے،طبیعت بہت ہی زاہدانہ تھی۔دنیاوی زیب و زینت سے کوئی لگاؤ نہ تھا ۔جاہ و منصب کی طرف کسی طرح بھی راغب نہ ہوئے حالانکہ لوگ بالعموم ان کے بہت حریص ہوتے ہیں ۔ تصنیفات:..... آپ کی تصنیفات انتہائی وقیع ہیں۔ مثلاً:تفسیر القرآن مسمی بہ تیسیر القرآن الکریم[1]۔حاشیۃ علی الفقہ۔ الدرۃ المختصرۃ فی محاسن الاسلام۔ القواعد الحسان لتفسیر القرآن،الحق الواضح المبین فی شرح توحید الانبیاء والمرسلین۔ القول السدید فی مقاصد التوحید،المختصر فی اصول الفقہ اور الریاض النضرۃ . وفات:..... 1376ھ عنیزہ شہر میں آپ رحمہ اللہ کی وفات ہوئی جبکہ آپ کی عمر انہتر سال تھی ۔رحمہ اللہ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن حمید رحمہ اللہ نام و نسب:.... عبد اللہ بن محمد بن عبد العزیز بن عبد الرحمنٰ بن حسین بن حمید اور قبیلہ بنی خالد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ولادت و نشوؤنما:.... 1329ھ میں ریاض شہر میں آپ کی ولادت ہوئی ۔بچپنے سے ہ یان کی اٹھان
Flag Counter