Maktaba Wahhabi

773 - 868
استمرار کا اندیشہ ہو۔لیکن خفیف امراض میں اس کی رخصت نہیں ہے۔ اس مسئلہ کا تعلق مرد اور عورت دونوں سے ہو سکتا ہے۔مگر خاتون کو مرد نہ دیکھے بلکہ کوئی عورت ہی دیکھے۔اگرچہ عورت کے لیے اپنی شرمگاہ کو دوسری عورت سے چھپانا بھی واجب ہے،مگر ضرورت کے تحت کسی عورت کے سامنے عریاں کرنا خفیف اور ہلکا ہے۔کیونکہ عورت کے سامنے یہ عمل فتنے کا باعث نہیں۔اور ظاہر ہے کہ یہ عمل دوا اور علاج کے لیے ہو،تقویت مزید کے لیے نہ ہو۔مگر اب جو صورت حال ہے کہ معمولی مرض یا تقویت مزید کے لیے عریاں کر دیتے ہیں،یہ غلط ہے،اس میں ایک بڑا فتنہ ہے۔اور لوگوں میں جو ریت چلی ہے یہ ان کا اپنا عمل ہے،شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔(محمدبن ابراہیم) سوال:اگر عورت کو اچانک تکلیف شروع ہو جائے اور مرد حیران ہو کہ کہاں اور کدھر جائے،تو کیا جوان طبیب کو بلا لے یا کسی بڑی عمر والے کو؟ جواب:اتفاقی اور مجبوری کے اوقات میں جب فوری اور جلدی کا معاملہ ہو تو جو فوری اور جلدی میسر آ سکتا ہو،اسے ہی طلب کر لے۔مگر فرصت اور اختیار کے وقت میں نہیں۔مجبوری کے لیے ایک معروف شرعی اصول موجود ہے کہ (الضرورات تبيح المحظورات) "ضرورتیں ممنوعہ امور کو مباح کر دیتی ہیں۔"[1] (محمد بن عبدالمقصود) سوال:جناب شیخ!آپ اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں جو اکثر پوچھا بھی جاتا ہے اور مسلمانوں کے لیے مشکل کا باعث بھی ہے۔میری مراد ہے عورت اور مرد ڈاکٹر۔آپ اس مسئلہ میں مسلمان بہنوں اور ان کے سرپرستوں کو کیا نصیحت فرماتے ہیں؟ جواب:بلاشبہ "عورت اور مرد ڈاکٹر" کا مسئلہ بڑا اہم اور پریشان کن بھی ہے۔لیکن اگر اللہ نے خاتون کو تقویٰ اور بصیرت سے بہرہ ور کیا ہو تو وہ یقینا اپنے آپ میں بہت احتیاط کرتی ہے۔عورت کو ڈاکٹر کے ساتھ خلوت میں نہیں ہونا چاہیے۔ اور نہ ڈاکٹر ہی کو یہ لائق ہے۔اور (مملکہ عربیہ سعودیہ میں) محکمہ صحت کی طرف سے احکام اور تعلیمات دی جا چکی ہیں۔پہلے تو خود عورت کو اس مسئلہ میں احتیاط اور اہتمام کرنا چاہیے کہ لائق لیڈی ڈاکٹر کے متعلق معلومات مہیا رکھے۔جب یہ میسر ہوں تو الحمدللہ،مرد ڈاکٹر کی ضرورت ہی نہ رہے گی۔اگر لیڈی ڈاکٹر موجود نہ ہو تو ضرورت کی حد تک مرد ڈاکٹر کے پاس جایا جا سکتا ہے۔مگر خلوت میں وہ اسے نہ دیکھے بلکہ اس کے ساتھ اس کا شوہر یا محرم موجود ہونا چاہیے ۔اگر ظاہری اعضاء مثلا سر،ہاتھ یا پاؤں وغیرہ دیکھنا ہو تو اسی قدر کافی ہے۔لیکن اگر شرمگاہ دیکھنے کی ضرورت ہو تو ضروری ہے کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر ہو یا کوئی اور عورت ہو۔یہ زیادہ بہتر اور احتیاط کا معاملہ ہے۔یا ایک دو نرسس ہوں۔مگر اس کی اپنی کوئی قریبی عورت ہو تو زیادہ مناسب
Flag Counter