Maktaba Wahhabi

869 - 868
وَابْتَلُوا الْيَتَامَىٰ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَإِنْ آنَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ (النساء:4؍6) "اور یتیم بچوں کو سدھارتے اور آزماتے رہو حتیٰ کہ جب وہ نکاح کی عمر کو پہنچ جائیں (بالغ ہو جائیں) تو اگر ان میں سمجھداری پاؤ تو ان کے مال ان کے سپرد کر دو۔" اور یتیمی کی انتہاء بلوغت پر ہے۔اور بلوغت کی علامت یہ ہے کہ شرمگاہ کے اردگرد سخت بال اُگ آئیں یا عمر پندرہ سال ہو جائے یا انزال منی ہو،نیند میں یا جاگتے میں۔اور عورت بھی مرد ہی کی مانند ہے،البتہ اس میں دو علامتیں اور ہیں کہ اسے حیض آنے لگے یا حمل کے لائق ہو جائے۔ اور عورت کے لیے جائز ہے کہ اپنے شوہر کی عصمت میں رہتے ہوئے،شوہر سے کوئی جائیداد وغیرہ خرید سکتی ہے۔(محمد بن ابراہیم) دوسروں کے لیے اعمال صالحہ ہدیہ کرنا سوال:میرے والد صاحب دس سال ہوئے وفات پا گئے ہیں،اور وہ اپنے سب فرائض کے پابند تھے مگر کمزوری کی وجہ سے حج نہیں کر سکے۔اللہ کی توفیق سے مجھے مملکت عربیہ سعودیہ میں تدریس کے سلسلہ میں آنے کا موقعہ ملا ہے،تو میں نے پہلے اپنی طرف سے حج اسلام ادا کیا اور اب اپنے والد صاحب کی طرف سے حج کرنا چاہتی ہوں۔کیا یہ جائز ہے اور کیا انہیں اس کا اجر پہنچے گا؟ جواب:آپ کے لیے جائز ہے کہ اپنے والد کی طرف سے حج کر سکتی ہیں۔اس میں آپ کے لیے اجر عظیم ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق دے ور قبول فرمائے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:ایک خاتون کا سوال ہے کہ میں مکہ میں تھی کہ مجھے اپنی ایک عزیزہ کی وفات کی خبر ملی،تو میں نے اس کی طرف سے طواف کے سات چکر پورے کیے۔تو کیا یہ عمل جائز ہے؟ جواب:ہاں آپ کے لیے جائز ہے کہ طواف کے ساتھ چکر پورے کر کے اس کا ثواب کسی بھی مسلمان کے لیے ہدیہ کر سکتی ہیں۔امام احمد رحمہ اللہ کے مذہب میں یہی مشہور ہے کہ کوئی بھی نیکی کا کام ہو،ایک مسلمان اس کا ثواب دوسرے مسلمان کے لیے،خواہ وہ زندہ ہو یا میت اس کے لیے ہدیہ کر سکتا ہے،اس کا اسے فائدہ ہو گا۔خواہ وہ عمل خالص بدنی ہو جیسے کہ نماز اور طواف،یا محض مالی جیسے کہ صدقہ،یا ان دونوں کا جامع جیسے کہ قربانی۔ لیکن جاننا چاہیے کہ افضل یہ ہے کہ آدمی یہ اعمال صالحہ اپنے لیے کرے،اور پھر کسی بھی مسلمان کے لیے دعا کرے۔یہ وہ عمل ہے جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلقین فرمائی ہے: (إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ:صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ،أَوْ عَمَلٍ يُنْتَفَعُ
Flag Counter