Maktaba Wahhabi

27 - 868
المثلی فی صفات و اسماءہ الحسنیٰ۔ الاصول علم الاصول۔ الدماء الطبیعیۃ للنساء۔ اصول فی التفسیر۔ علاوہ ازیں اور بھی کچھ رسائل ہیں اور علمی خطابات کے کیسٹوں کا ایک بڑا ذخیرہ آپ کی یادگار ہ ۔ وفات:.... 15؍ شوال 1421ھ کو جدہ کے ملک فیصل ہسپتال میں آ پ کی وفات ہوئی۔ جبکہ آپ کی عمر اٹھتر سا ل ہو چکی تھی ۔رحمہ اللہ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن جبرین رحمہ الہل نام و نسب:... .عبد اللہ بن عبد الرحمٰن بن عبد اللہ الجبرین ولادت و نشوونما:... ریاض کے مغرب میں واقع قویعیہ کی ایک بستی مزعل میں 1349ھ؍ 1930ء میں آپ کی ولادت ہوئی ۔ کئی معتبر علماء کے سامنے آپ نے زانوئے تلمذتہ کیا۔ان میں آپ کے اولین شیخ عبد العزیز ابو حبیب الشتری ہیں ۔ان کے علاوہ شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ۔ الشیخ اسمٰعیل الانصاری اور سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہم اللہ کے نام معروف ہیں ۔ 1381ھ میں آپ کو معہد امام الدعوۃ میں تدریس کا موقع ملا اور پھر کلیۃ شریعہ کی قسم العقیدۃ والمذاہب المعاصرۃ میں منتقل ہو گئے ۔ 1402ھ میں آپ کو رئاسۃ ادارت البحوث العلمیہ والافتاء والدعوۃ میں بطور مفتی رکنیت حاصل ہوئی ۔ 1390ھ میں آپ نے المعہد العالی شہادۃ الماجستیر ( ایم اے ) کی ڈگری لی۔ اور اس امتحان میں آپ کے مقالے کا عنوان تھا ’’الاخبار الآحاد فی الحدیث النبوی ۔‘‘ 1407ھ میں آپ کو ڈاکٹریٹ مع الشرف کی ڈگری دی گئی ۔اس میں آپ نے ’’کتاب الزرکشی علی مختصر الخرفی‘‘ کی تحقیق کی ۔ آپ اپنے اوقات کو علمی مشاغل میں مصروف رکھتے ہیں،صبح کے اوقات میں رئاسۃ ادارت البحوث العلمیہ میں بیٹھتے ہیں تو شام کے اوقات میں طلبہ علم کے لیے علمی بساط بچھا لیتے ہیں اور مجموعی طور پر مختلف علوم کی تیس کتابوں کا درس دیتے ہیں ۔ اللہ عز و جل آپ کو ان خدمات کا بہترین بدلہ دےاور آپ کے علم و عمل میں برکت فرمائے ۔
Flag Counter