Maktaba Wahhabi

458 - 868
سے چیز کا وجود یا عدم لازم نہ ہو۔مثلا وضو نماز کے لیے شرط ہے،جب تک وضو نہ ہو کوئی نماز نہیں پڑھ سکتا،وضو کے بغیر نماز معدوم اور باطل ہو گی (مگر وضو کر لینے کے بعد نماز پڑھنا یا نہ پڑھنا ضروری نہیں ہے) شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے مجموع الفتاویٰ میں ایسے ہی فرمایا ہے اور اصولی حضرات ایسے ہی کہتے ہیں۔ اس صاحب نے پہلے خود ہی ایک شرط قبول کی،اور نکاح ہو جانے کے بعد کہتا ہے کہ یہ شرط باطل ہے،اس طرح تو نکاح باطل ہو جائے گا،کیونکہ یہ ایک باطل شرط پر مبنی ہے۔[1] (محمد بن عبدالمقصود) سوال:کیا منگیتر جس کے ساتھ عقد نکاح ہو چکا ہو،کے سامنے بالوں یا زینت کا اظہار کیا جا سکتا ہے؟ اور کیا اس لڑکی کی ماں اس کے منگیتر کے سامنے اپنا چہرہ کھول سکتی ہے؟ جواب:ہاں یہ جائز ہے،ابن القوصی کے علاوہ سبھی ائمہ اسے جائز کہتے ہیں۔اسی طرح لڑکی کی ماں کے لیے بھی جائز ہے کہ اس لڑکے کے سامنے اپنا چہرہ کھول سکتی ہے اگرچہ وہ نقاب کو واجب ہی سمجھتی ہو۔کیونکہ جب لڑکی کے ساتھ کسی کا عقد ہو جائے تو لڑکی کی ماں اس کے لیے ابدی طور پر حرام ہو جاتی ہے۔اسی طرح اگر کسی کا ماں کے ساتھ ملاپ ہو چکا ہو تو بیٹیاں اس آدمی کے لیے حرام ہو جاتی ہیں،اگرچہ بعض اہل علم کے نزدیک اس میں کچھ استثناء موجود ہے مگر پہلی صورت کہ بیٹی کے ساتھ نکاح سے ماں حرام ہو جاتی ہے،اس میں اجماع ہے۔(محمد بن عبدالمقصود) حقوق الزوجین سوال:اگر بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر سفر پر چلی جائے،تو اس کی واپسی کا خرچہ کس کے ذمے ہو گا؟ جواب:جس نے اس کو اس کام پر آمادہ کیا ہو اس کے ذمے ہے کہ اسے واپس بھی لائے،وہ خود گئی ہو یا کوئی دوسرا لے گیا ہو۔(محمد بن ابراہیم) سوال:ایک عورت کو اس کے شوہر نے بغیر کسی خاص وجہ کے اپنے والد کے گھر سے نکال دیا،پھر والد نے اسے
Flag Counter