Maktaba Wahhabi

137 - 868
(2) كتاب الطهارات خواتین اور طہارت کے احکام و مسائل پانی اور نجاسات کے مسائل سوال: پانی کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب: اس میں راجح یہ ہے کہ پانی کی دو قسمیں ہیں:پاک اور نجس۔جو پانی کسی نجاست کے پڑنے سے بدل جائے وہ نجس اور پلید ہوتا ہے،اور جو تبدیل نہ ہو وہ پاک ہوتا ہے۔ اور اس مسئلہ میں اس کی تیسری قسم بیان کرنا کہ جو "طاہر" ہو (اور مطہر نہ ہو) اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔اس کی بڑی دلیل یہی ہے کہ اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔اگر طاہر ہونے کی یہ قسم بھی شریعت میں ثابت ہوتی تو بالضرور یہ بات معلوم و معروف اور مفہوم ہوتی جو احادیث میں واضح طور سے آ جاتی،حالانکہ اس مسئلے کے بیان کی از حد ضرورت تھی۔یہ کوئی عام سا آسان مسئلہ نہ تھا۔کیونکہ باتیں دو ہی ہیں کہ پانی ہو تو انسان طہارت (وضو،غسل) کرے گا ورنہ اسے تیمم کرنا ہو گا۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال: ناپاکی سے طہارت کے لیے اصل کیا چیز ہے؟ جواب: ناپاکی سے طہارت حاصل کرنے کے لیے اصل چیز پانی ہی ہے۔خواہ صاف ستھرا ہو یا میلا بھی ہو کہ اس
Flag Counter