Maktaba Wahhabi

174 - 868
آپ نے اس خاتون سے فرمایا کہ احتلام کی صورت میں،جب وہ اپنے جسم یا کپڑے پر نمی پائے (یعنی اپنی منی)،کہ خواب میں اسے کوئی لذت محسوس ہوئی (تو اس پر غسل واجب ہے)۔لیکن اگر خواب میں احتلام ہو (اور تلذذ پائے) مگر جسم پر یا کپڑے پر یا بستر پر کوئی نمی نہیں ہے،ایسے ہی مردوں کے لیے ہے کہ اگر اس سے مذی کا اخراج ہو،تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے بلکہ صرف وضو واجب ہوتا ہے،اور اس سے پہلے وہ اپنا جسم اور اپنا کپڑا وغیرہ صاف کر لے۔اور یہی حال آپ (خاتون) کا ہے کہ عام حالات میں کوئی رطوبت خارج ہو،نمی محسوس ہو تو اس سے غسل واجب نہیں۔ہاں اگر یہ شہوت کے زیر اثر ہو یا شوہر کے ساتھ مباشرت سے یا احتلام سے،تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔واللہ اعلم۔(عبداللہ بن حمید) سوال:کیا حالت جنابت میں اور حائضہ عورت کے لیے ایسی کتابوں یا رسالوں کو چھونا حرام ہے جن میں آیات قرآنیہ وغیرہ ہوتی ہیں؟ جواب:حالت جنابت میں (مردہو یا عورت) یا امام مخصوصہ میں ہو یا کوئی بے وضو،ان کیفیات میں ایسی کتابیں اور رسالے پکڑنا یا چھونا حرام نہیں ہے جن میں قرآن کی آیات وغیرہ ہوں۔کیونکہ یہ مصحف (قرآن مجید) نہیں ہوتے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:بیوی اگر اہل کتاب میں سے ہو تو کیا شوہر اسے غسل جنابت پر مجبورکر سکتا ہے؟ جواب:اس میں صحیح بات یہی ہے کہ وہ اسےغسل جنابت پر مجبور کرے،جیسے کہ دیگر صفائی ستھرائی کے کاموں میں وہ اسے مجبور کرتا ہے،یا ناپسندیدہ کاموں سے دور رہنے پر مجبور کرتا ہے۔کیونکہ شوہر کی اطاعت اوراس کا (شوہر کا حق) واجب ہے اور جنابت سے غسل کرنا شوہر کا حق ہے۔(عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی) سوال:جس پانی پرقرآن پڑھا گیا ہو اسے پینے یا اس سے غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟ اوراگرعورت اپنے ایام میں ہو یا نفاس میں،یا مرد اگر اجنبی ہو تو کیا ان پر شرعی دم جھاڑ کیا جا سکتا ہے؟ جواب:جنبی آدمی کو قرآن پڑھا ہوا پانی استعمال کرنے سے پہلے غسل کر لینا چاہیے تاکہ اس پانی کی تاثیر بڑھ جائے،خواہ یہ پانی پینے کے لیے ہو یا غسل کے لیے۔البتہ حائضہ اورنفاس والی کو اپنے مخصوص ایام میں ایسے پانی کے استعمال میں کوئی حرج نہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اگر کچھ زیادہ دن تاخیر کی گئی تو اسے کوئی تکلیف ہو جائے۔(عبداللہ بن جبرین) تیمم کے مسائل سوال:جب پانی استعمال کرنا مشکل یا ناممکن ہو تو طہارت کیسے حاصل کی جائے؟ جواب:جب پانی کا استعمال ناممکن ہو مثلا میسر ہی نہ ہو یا اس کے استعمال سے تکلیف ہوتی ہو تو پھر تیمم کیا جاتا
Flag Counter