Maktaba Wahhabi

873 - 868
سوال:بچے کی ولادت ہوئی مگر اس کی بیماری وغیرہ کی وجہ سے اس کا سر نہیں مونڈا جا سکا اور نہ بالوں ہی کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جا سکی ہے اور اب وہ پنتالیس دن کا ہو گیا ہے؟ جواب:بچے کا عقیقہ کر دیا جائے (اور سر بھی منڈوایا جائے) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ساتویں دن کا بیان تعیین کے لیے نہیں ہے،یہ صرف ترجیح و اختیار کے لیے ہے۔اور بالوں کا وزن اس مدت میں کوئی زیادہ نہیں ہوا ہو گا۔(محمد بن عبدالمقصود) اہل فترۃ اور جو اِن کے حکم میں ہیں سوال:میری والدہ بڑی عمر کی ہے،شروع ہی سے نہ سنتی ہے نہ بولتی ہے،بلکہ اشاروں سے بات کرتی ہے۔اسے نماز روزے کی کوئی سمجھ نہیں ہے،تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور اس کے متعلق مجھے کیا حکم ہے جبکہ میں اس کا بڑا بیٹا ہوں؟ جواب:یہ عورت دینی اعتبار سے مسلمان ہے کیونکہ مسلمان ماں باپ کے ہاں پیدا ہوئی ہے،اور آخرت میں بھی مسلمان ہی ہو گی۔قول راجح یہ ہے کہ مسلمانوں کے بچے اپنے ماں باپ کے حکم میں ہیں،اور ان کا آخرت میں امتحان نہیں ہو گا۔مگر کافروں کے بچوں کا حکم مسلمانوں کا سا نہیں ہے۔اگر ان میں سے کوئی فوت ہو جائے تو اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہیں کیا جائے گا،کیونکہ وہ احکام دنیا میں کافر ہے،ان کے ساتھ کفار والا معاملہ ہو گا۔اور آخرت میں صحیح قول کے مطابق ان کا امتحان لیا جائے گا۔اور ایسے ہی وہ لوگ بھی جن کو دعوت اسلام نہ پہنچی ہو۔مگر یہ معلوم نہیں کہ ان کا امتحان کیسے ہو گا۔البتہ جس نے اطاعت کی وہ جنت میں جائے گا اور جو نافرمان ہوا وہ جہنم میں جائے گا۔(محمد بن صالح عثیمین) گناہوں اور نافرمانی کا انجام سوال:میں نے پڑھا ہے کہ گناہوں کا انجام اللہ کی طرف سے سزا اور برکت اٹھ جانے کی صورت میں ہوتا ہے؟ براہ مہربانی اس بارے میں مزید وضاحت فرمائیے؟ جواب:اس میں کوئی شک نہیں کہ گناہوں کا ارتکاب اللہ تعالیٰ کے غیظ و غضب کا باعث بنتاہے اور برکت اٹھ جاتی ہے،بارش رک جاتی ہے اور دشمن مسلط ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَلَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِينَ وَنَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ﴿١٣٠﴾(الاعراف:7؍130) "تحقیق ہم نے آل فرعون کو قحط اور پھلوں کی کمی میں مبتلا کر دیا تاکہ وہ نصیحت پائیں۔" اور فرمایا:
Flag Counter