Maktaba Wahhabi

856 - 868
اور میں بھی اپنے تمام حضرات کو یہی وصیت کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کی تلاوت کثرت سے کیا کریں،تدبر اور تفکر کے ساتھ کیا کریں،اللہ کے لیے اخلاص اور حصول علم کی نیت سے پڑھا کریں،اور اسے (کم از کم) ایک مہینے میں ختم کر لیا کریں۔اگر اس سے پہلے مکمل کر لیں تو اس میں بڑی خیر ہے کہ ایک ہفتے میں ختم کر لیا جائے۔مگر تین دن سے کم میں مکمل نہ کریں،کیونکہ یہ جلد بازی ہو گی اور اس میں تدبر نہیں ہو گا۔ اور چاہیے کہ قرآن مجید باوضو ہو کر تلاوت کیا جائے۔اگر زبانی پڑھ رہا ہو تو بلا وضو پڑھ لینا بھی جائز ہے۔مگر جنبی آدمی کے لیے غسل کیے بغیر قرآن مجید پڑھنا،خواہ اوپر سے دیکھ کر پڑھے یا زبانی،کسی طرح جائز نہیں ہے۔کیونکہ مسند احمد اور جامع ترمذی میں بسند حسن حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: (لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْجُبُهُ شَيءٌ عَنِ الْقُرْآنِ إِلَّا الْجَنَابَةُ) "نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن مجید سے جنابت کے علاوہ اور کوئی چیز روکتی نہ تھی۔"[1] (عبدالعزیز بن باز) سوال:ایسی خواتین کے بارے میں کیا حکم ہے جو ایسے رسالے پڑھتی ہیں جن میں تصویریں ہوتی ہیں اور غیر شرعی مضامین ہوتے ہیں؟ جواب:ہر ذمہ دار مرد یا عورت پر لازم ہے کہ ایسی کتابوں سے پرہیز کرے جو بدعت و گمراہی کی حامل ہوں یا ایسے رسالے جو خرافات اور گمراہ کن مضامین شائع کرتے ہیں،یا غلط پروپیگنڈہ کرتے ہیں اور بداخلاقی کی اشاعت کرتے ہیں۔اس کی اجازت صرف ان لوگوں کو دی جا سکتی ہے جو ان کے الحاد و انحراف کی تردید کر سکیں،اور ان کے ذمہ داران کو حق کی نصیحت اور موجودہ غلط روش سے متنبہ کریں اور لوگوں کو ان کے شر سے بچائیں۔(مجلس افتاء) کفار سے اختلاط اور گہرا میل جول سوال:کافر لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:کافروں کے ساتھ مل جل کر رہنا اگر اس نیت اور اس امید پر ہو کہ انہیں اسلام کی دعوت دی جائے گی،اسلام کے فضائل اور دوسرے ادیان سے اس کا امتیاز بیان کیا جائے گا اور وہ قبول کر لیں گے،تو جائز ہے۔اگر ان کے مسلمان ہونے کی امید نہ ہو تو ان کے ساتھ اکٹھے مل کر رہنا درست نہیں ہے۔کیونکہ اندیشہ ہے کہ یہ آدمی بھی گناہ سے آلودہ نہ ہو جائے۔کیونکہ اکٹھے رہنے اور گہرے میل جول سے گناہ کا احساس ختم اور آدمی کی غیرت مر جاتی ہے،بلکہ (ان کے کفر اور) کفار کے ساتھ محبت مودت پیدا ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
Flag Counter