Maktaba Wahhabi

742 - 868
وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ (الاحزاب:33؍59) "اور جب تم ان سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کیا کرو،یہ تمہارے اور ان کے دلوں کی زیادہ پاکیزگی کا باعث ہو گا۔" اور سورۃ النور میں فرمایا: قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللّٰهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ﴿٣٠﴾وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللّٰهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴿٣١﴾(النور:24؍30۔31) "مومن عورتوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں،یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے۔لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے۔اور مسلمان عورتوں سے بھی کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں،اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے،اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیوں کے بکل مارے رہیں،اور اپنی آرائش کو ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کے،یا اپنے والد کے،یا اپنے سسر کے،یا اپنے لڑکوں کے،یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے،یا اپنے بھائیوں کے،یا اپنے بھتیجوں کے،یا اپنے بھانجوں کے،یا اپنے میل جول کی عورتوں کے،یا غلاموں کے،یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں،یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں۔اور اسی طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہو جائے۔اے مسلمانو!تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ نجات پا جاؤ۔" اس آیت کریمہ میں وارد الفاظ (إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا) "اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے" کی تفسیر میں جلیل القدر صحابی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ اس سے مراد ظاہری کپڑے ہیں،کیونکہ ان کا چھپانا ممکن نہیں ہے۔جبکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مشہور قول یہ ہے کہ اس سے مراد
Flag Counter