Maktaba Wahhabi

659 - 868
کسی صورت بھی اپنے حسن و جمال،زیب و زینت،بناؤ سنگھار اور فتنہ بھرے جسم کی نمائش نہ کرتی پھرے۔اللہ عزوجل کا فرمان ہے: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ (الاحزاب:33؍59) "اے نبی!اپنی بیویوں،بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دیں کہ اپنی چادریں اپنے اوپر اوڑھے رکھا کریں۔" اور سورۃ الاحزاب میں فرمایا ہے: وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ (الاحزاب:33؍33) "اور سابقہ جاہلیت کی طرح اپنی زینت کا اظہار نہ کرتی پھریں۔" یہ فرنگی لباس کفار کی مشابہت کے علاوہ عورت کے جسم کو کسی طرح بھی چھپاتا نہیں ہے،بلکہ اس کے فتنہ ہائے جسم کو از حد نمایاں کرتا ہے اور خود عورت اور اسے تاکنے والے کو دھوکے اور فتنے میں ڈالتا ہے۔ایسا لباس پہننے والی عورت یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی مصداق بنتی ہے جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ من امتي لَا أَرَاهُمَا بَعْدُ،نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ،مَائِلَاتٌ،مُمِيلَاتٌ،عَلَى رُءُوسِهِنَّ أَمْثَالُ أَسْنِمَةِ الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ،لَا يَرَيْنَ الْجَنَّةَ،وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا،وَرِجَالٌ مَعَهُمْ أَسْيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ،يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ" "میری امت میں سے دو طرح کے لوگ دوزخی ہوں گے،میں نے ابھی تک انہیں دیکھا نہیں ہے۔عورتیں ہوں گی (کہنے کو تو) کپڑے پہنے ہوں گی مگر (حقیقت میں) بے لباس اور ننگی ہوں گی،(بے حیائی کی طرف) مائل اور دوسروں کو مائل کرنے والی ہوں گی،ان کے سروں کے جوڑے ایسے ہوں گے کہ بختی اونٹنیوں کے ڈھلکے ہوئے کوہان ہوں،یہ جنت میں داخل نہ ہوں گی،بلکہ اس کی خوشبو تک نہ پا سکیں گی۔اور (دوسرا گروہ) مرد ہوں گے،ان کے ہاتھوں میں کوڑے ہوں گے جیسے کہ بیلوں کی دمیں ہوتی ہیں،وہ ان سے لوگوں کو مارتے پھیرتے ہوں گے۔" اس حدیث کی شرح میں یہی بیان کیا گیا ہے کہ ان عورتوں کے لباس اس قدر باریک اور مہین ہوں گے کہ ان کے جسم کی رنگت دکھاتے ہوں گے یا اس قدر تنگ اور چست ہوں گے کہ ان کے جسم کا انگ انگ ظاہر ہوتا ہو گا۔ لباس،بالخصوص عورت کا،ایسا ہونا چاہیے جو اس کے جسم کو پوری طرح چھپا لے۔کپڑا موٹا (اور کھلا ہونا) چاہیے کہ اس سے جسم کے اعضاء کی جسامت نمایاں نہ ہو۔مسلمان عورت پابند ہے کہ اپنے آپ کو چھپائے اور
Flag Counter