Maktaba Wahhabi

658 - 868
اسباب سے محفوظ رکھے جو اس کی نافرمانی اور ناراضی کا سبب ہو سکتے ہوں۔ اما بعد!اس دور کے حالات بہت حد تک بدل گئے ہیں۔عورتوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی حیا کی چادر اتار پھینکی ہے۔دینی حدود کے معاملے میں یہ بڑی ڈھیٹ اور بے آبرو ہو رہی ہیں،بلکہ مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔اور خوف آتا ہے کہ یہ قوم اپنی عریانی،بے پردگی اور آزاد روی کی بنا پر اللہ کی طرف سے کسی بدترین سزا اور سابقہ قوموں کے سے انجام سے دوچار نہ ہو جائے۔انہوں نے ایسے لباس پہننے شروع کر دیے ہیں جو ان کے جسم کے انگ انگ اور نشیب و فراز کو ظاہر کرتے ہیں،بازو،چھاتیاں،کمر اور سرین سب نمایاں ہوتی ہیں،اور جو کپڑے انہوں نے پہنے ہوئے ہوتے ہیں اس قدر باریک اور مہین ہوتے ہیں کہ ان سے ان کے جسم کی رنگت تک جھلکتی ہے۔بازو بہت مختصر اور تنگ بلکہ نیچے سے پنڈلیاں تک ننگی ہوتی ہیں۔ اور یقینا یہ چیزیں انہیں فرنگیوں کی تقلید اور پیروی سے ملی ہیں۔یہ کیفیت انتہائی بے حیائی اور لوگ اس صورت حال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ان کا یہ طرز عمل اللہ کی حدود میں مداہنت،اللہ کی نافرمانی اور احمقوں کی اطاعت ہے۔یہ خاموشی کسی بڑی مصیبت کا پیش خیمہ اور کسی بڑے شر و فساد کا دروازہ کھول سکتی ہے۔تو ضروری ہے کہ اس صورت حال کی برائی اور حرمت واضح کی جائے،انہیں ان کے غلط اقدامات سے باز رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔لہذا اختصار کے ساتھ ذیل میں اس مسئلہ کے اہم نکات بیان کیے جاتے ہیں: (1)۔۔۔یہ (بے پردگی اور عریانی) فرنگیوں اور عجمیوں کی تقلید ہے۔قرآن کریم کی بہت سی آیات اور احادیث میں عجمیوں کی مشابہت سے منع کیا گیا ہے۔ان صریح احکام سے واضح ہوتا ہے کہ کفار کی پیروی اور تقلید سے روکنا صاحب شریعت کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد تھا۔شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنی عظیم تالیف " اقتضاء صراط المستقيم فى مخالفة اصحاب الجحيم " میں وہ تمام نقصانات شمار کرائے ہیں جو ان عجمیوں اور کفار کی تقلید سے سامنے آتے ہیں۔([1]) شریعت نے کفار کے علاوہ عجمیوں،بدویوں اور دیہاتیوں کی مشابہت سے بھی منع کیا ہے۔اور اس منع میں آج کے یہ عجمی بھی شامل ہیں جیسے کہ شروع اسلام کے اعاجم اور کفار شامل تھے۔بلکہ اس میں مسلمان عجمی بھی شامل ہیں،جن سے سابقین اولین محفوظ تھے۔اور ان لوگوں کے رسوم و رواج اور بہت سے معمولات اس "جاہلیت اولیٰ" کے زمرے میں آتے ہیں جن میں لوگ قبل از اسلام مبتلا تھے۔اور اب تو عرب کی بھی ایک بڑی تعداد اپنی ان سابقہ عادات و رسوم کی طرف لوٹ رہی ہے! (2) ۔۔عورت سرتاپا قابل ستر ہے اور اس بات کی پابند ہے کہ اپنے آپ کو چھپائے اور پردہ کرے اور
Flag Counter