Maktaba Wahhabi

527 - 868
سے کہ کہیں یہ نکاح ہی رد نہ کر دیا جائے۔مثلا دونوں جانب کے مہروں میں اور ایام اور تواریخ میں فرق کر دیتے ہیں یعنی ایک اگر آج نکاح کرتا ہے تو دوسرا کچھ مدت کے بعد رجسٹرار کے ہاں اپنا نکاح درج کرائے گا۔اور اسی انداز میں حیلے سے فتوی طلب کرتے ہیں۔تو کیا ایسے طریقوں سے یہ نکاح شغار ہونے سے نکل جاتا ہے؟ بالخصوص جب دونوں جانب شرط یہی ہو کہ مجھے نکاح کر دو،میں تجھے نکاح کر دیتا ہوں،ورنہ نہیں؟ جواب:مملکت عربیہ سعودیہ کے سابق مفتی اعظم فضیلۃ الشیخ محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ سے اسی قسم کا سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے جو جواب دیا تھا ہم اپنے سائل کو وہی جواب پیش کر دیتے ہیں جو درج ذیل ہے: الحمدللہ!شغار (بدلے کا نکاح یا وٹہ سٹہ) یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی بیٹی یا بہن کسی کو اس شرط پر نکاح کر دے کہ وہ بھی اسے اپنی بہن یا بیٹی نکاح کر دے گا،اور ان کے مابین کوئی حق مہر نہیں ہو گا،اس معاملے کو شغار کہا ہی اس لیے گیا ہے کہ اس میں ایک قباحت ہے۔لغوی اعتبار سے یہ قباحت کتے کے اس عمل کے ساتھ مشابہ ہے جب وہ پیشاب کرنے کے لیے اپنی ٹانگ اٹھاتا ہے۔عرب کہتے ہیں شغر الكلب (جب وہ پیشاب کے لیے اپنی ٹانگ اٹھائے)۔گویا ان متعاقدین میں سے ہر شخص اپنے مقصد کی خاطر اپنی ٹانگ اٹھا لیتا ہے۔یا یہ بھی کہا گیا ہے کہ لغت میں "شغار" خالی ہونے کو بھی کہتے ہیں۔شغر المكان یعنی جب وہ جگہ خالی ہو۔تو نکاح شغار (بروزن فعال) اس طرح ہے کہ دونوں جانب کے آدمی عصمت کے بدلے عصمت خالی کرتے ہیں۔اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ یہ نکاح حرام اور شریعت اسلامی اور اس کے تقاضوں کے خلاف ہے،جیسے کہ درج ذیل صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ "عن نافع عن ابن عمر رضى اللّٰه عنهما ان رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم نهى عن الشغار۔والشغار هو ان يزوج الرجل ابنته على ان يزوجه الاخر ابنته،وليس بينهما صداق" "جناب نافع حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغار سے منع فرمایا ہے۔اور شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کسی کو اس شرط پر نکاح کر دے کہ وہ اپنی بیٹی اسے نکاح کر دے گا،اور ان دونوں کے درمیان حق مہر نہ ہو۔" [1] "عَنِ ابْن عُمَر،أَن النَّبِيّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،قَالَ:لَا شِغَارَ فِي الإِسْلامِ " "حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اسلام میں شغار نہیں ہے۔"[2]
Flag Counter