Maktaba Wahhabi

518 - 868
سوال:اگر عورت میں عیب ہو اور وہ اور اس کا ولی اس سے بے خبر ہوں،تو کیا شوہر اس سلسلے میں جو اسے نقصان دیا گیا کسی کی طرف رجوع کر سکتا ہے؟ جواب:اس قسم کی صورت میں شوہر کے عدم رجوع میں ایسی کوئی شرط نہیں کہ وہ عورت یا اس کا ولی اس بات کے حکم سے لا علم اور بے خبر تھے۔البتہ یہ ضرور لکھا ہے کہ وہ اگر عیب سے بے خبر ہوں (تو شوہر کسی کی طرف بھی رجوع نہیں کر سکے گا)۔اگر فی الواقع ولی لا علم ہو تو رجوع عورت کی طرف ہو گا،اور اگر وہ بھی اپنے عیب سے آگاہ نہ ہو،اور ایسا ہو سکتا ہے،اور یہ ممکن بھی ہے کہ ولی اور عورت دونوں ہی سچے ہوں،تو کسی پر بھی رجوع نہیں ہو گا۔ چونکہ حق مہر دخول سے لازم آتا ہے (اور وہ ہو چکا ہے) اور ولی یا عورت میں سے کسی پر دھوکہ دہی کا الزام ثابت نہیں ہے کہ اس کی طرف رجوع کیا جائے۔اگر کوئی عورت کے عیب سے آگاہ ہو مگر اس بارے میں شرعی حکم سے آگاہ نہ ہو تو یہ کوئی عذر نہیں ہے۔چونکہ اس صورت میں دھوکہ دینا ثابت ہو جاتا ہے،لہذا حق مہر اسی دھوکہ دینے والے پر ڈالا جائے گا۔(عبدالرحمٰن السعدی) سوال:اگر کوئی آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور نکاح کے بعد اس آدمی میں کچھ ایسی چیزوں سے آگاہ ہو جو اسے ناپسندیدہ ہوں،اور پھر وہ اس آدمی سے فسخ کا مطالبہ کر لے،اور یہ سب ان کے ملاپ سے پہلے ہو،تو کیا حق مہر اور تعلق داری کے ہدایا از قسم سونے کے ہار اور کنگن وغیرہ وصول کیے ہوں،تو یہ سب اسے واپس کرنا ہوں گے؟ جواب:اس حال میں عورت پر واجب ہے کہ وہ سب کچھ جو اس شوہر نے اسے دیا ہے اسے واپس کر دے۔کیونکہ یہ علیحدگی اسی عورت کی طرف سے ہو رہی ہے اور ان کا ملاپ نہیں ہوا ہے۔اگر شوہر کچھ چھوڑنا چاہے تو کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم۔(صالح بن فوزان) سوال:ایسی کتابیہ عورت سے نکاح کا کیا حکم ہے جن کے ماں باپ اہل کتاب نہ ہوں؟ جواب:اس سے نکاح درست ہے۔اور کتابیہ عورت سے نکاح کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں ہے کہ اس کے ماں باپ بھی اہل کتاب ہوں۔اصل اعتبار اس کی اپنی ذات کا ہے۔شیخ تقی الدین رحمہ اللہ کا یہی موقف ہے۔(عبدالرحمٰن السعدی) سوال:انگریز (عیسائی) رجسٹرار سے نکاح پڑھوانا کیسا ہے جبکہ عورت کتابیہ ہو اور گواہوں میں ایک گواہ مسلمان اور دوسرا عیسائی ہو،کیا یہ نکاح شرعی ہو گا؟ جواب؛ اکثر اہل علم اس بات کے قائل ہیں کہ مسلمان مرد اور عورت کا نکاح عورت کے ولی اور دو عادل گواہوں کے بغیر نہیں ہو سکتا۔آپ علیہ السلام کا فرمان ہے: (لَا نِكَاحَ إِلا بِوَلِيٍّ وَشَاهِدَيْ عَدْلٍ)
Flag Counter