Maktaba Wahhabi

503 - 868
میرے لیے حلال ہے؟ اور کیا آدمی کے لیے جائز ہے کہ اپنی سابقہ ساس سے مصافحہ کر لے،جبکہ یہ اس کی بیٹی کو طلاق دے چکا ہے،مگر اس سے اولاد نہیں ہوئی؟ جواب:یہ شادی ہو سکتی ہے۔کیونکہ یہ لڑکی اس کے باپ کی ربیبہ ہے اور بیٹے کے لیے جائز ہے کہ اپنے باپ کی ربیبہ سے نکاح کر لے۔اور اس مسئلے میں قاعدہ یہ ہے کہ مصاہرت (تعلق نکاح) سے: ٭ بیوی کے اصول و فروع شوہر کے لیے حرام ہوتے ہیں،نہ کہ اس کے اقارب کے لیے۔ ٭ شوہر کے اصول و فروع بیوی کے لیے حرام ہوتے ہیں،نہ کہ اس کے اقارب کے لیے۔ ٭ لیکن ان میں سے تین رشتے ایسے ہیں جو محض عقد نکاح سے حرام ہوتے ہیں۔جبکہ ایک میں زوجہ سے دخول (مجامعت) شرط ہے: ٭ شوہر کے اصول زوجہ کے لیے،محض عقد سے ٭ شوہر کے فروع زوجہ کے لیے،محض عقد سے ٭ زوجہ کے فروع شوہر کے لیے،محض عقد سے ٭ زوجہ کے فروع شوہر کے لیے،دخول (مجامعت) سے زوجہ کے اصول سے مراد یہ رشتے ہیں:اس کی ماں اور اس کی نانی،دادی اوپر تک زوجہ کے فروع سے مراد یہ رشتے ہیں:اس کی اپنی بیٹی یا اس کی اولاد کی بیٹیاں نیچے تک شوہر کے اصول سے مراد یہ رشتے ہیں:اس کا باپ اور نانا،دادا اوپر تک شوہر کے فروع سے مراد یہ رشتے ہیں:اس کا بیٹا اور اس کی اولاد کے بیٹے نیچے تک اس کی وضاحت کے لیے چند مثالیں پیش ہیں:اگر ایک آدمی زینب نامی عورت سے شادی کر لے اور اس کی ماں کا نام اسماء ہو تو یہ اسماء اس آدمی کے لیے زینب کے محض عقد سے ہی حرام ہو جائے گی،کیونکہ یہ (اسماء) زینب کے اصول میں سے ہے۔اگر آدمی زینب سے شادی کر لے اور اس کی بیٹی کا نام فاطمہ ہو،تو یہ فاطمہ اس آدمی کے لیے اس صورت میں حرام ہو گی جب وہ اس کی ماں سے مجامعت کر چکا ہو۔اور اگر وہ اپنی بیوی (زینب) کو مجامعت سے پہلے ہی طلاق دے دے تو اس کے لیے (اس کی بیٹی) فاطمہ حلال ہو گی،لیکن (ماں) اسماء حلال نہیں ہو گی۔اگر شوہر کا باپ ہو مثلا عبداللہ اور بیٹا ہو عبدالرحمٰن،تو بیوی کے لیے عبداللہ (باپ) اور عبدالرحمٰن (بیٹا) محض عقد ہی سے حرام ہوں گے۔البتہ بیٹے عبدالرحمٰن کے لیے (بیوی کی بیٹی) فاطمہ بنت زینب حلال ہو گی،کیونکہ شوہر کے اصول و فروع بیوی پر حرام ہوتے ہیں،بیوی کے اقارب پر نہیں۔اور شوہر کے باپ (عبداللہ) کے لیے جائز ہو گا کہ وہ بیوی کی ماں (اسماء) سے شادی کر لے۔اور ان کے دلائل (سورۃ النساء کی آیت میں) اس طرح سے ہیں:
Flag Counter