Maktaba Wahhabi

447 - 868
مرحلہ جہاں تک ہو سکے آسان بنایا جائے۔اور اب بھی میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں سے یہی کہوں گا کہ نوجوانوں کے لیے اس فریضہ کی ادائیگی میں ایک دوسرے سے تعاون کریں تاکہ نکاح اور شادیاں بہت زیادہ ہوں،سفاح اور بدکاری کا قلع قمع ہو،نوجوان اور دوشیزائیں اپنی نظروں کی حفاظت کر سکیں اور ان کی عصمتیں محفوظ رہیں۔اور اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ان مقاصد کے حصول کا عظیم ترین ذریعہ نکاح و زواج ہی ہے۔جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ البَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ،فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ،وَأَحْصَنُ لِلْفَرجِ،وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِيعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ،فَإِنَّهُ لَهُ وَجَاءٌ" "اے نوجوانو!تم میں سے جو طاقت رکھتا ہو،اسے چاہیے کہ شادی کر لے،بلاشبہ یہ اس کے لیے آنکھ نیچی رکھنے اور عصمت کی حفاظت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،اور جسے طاقت نہ ہو وہ روزے رکھا کرے،یہ اس کے جذبات کو کچل دیں گے۔"[1] اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بھی ہے کہ:"جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت میں ہو،اللہ عزوجل اس بندے کی ضرورت میں (اس کے ساتھ) ہو گا۔"[2] ایک دوسری حدیث کے الفاظ ہیں: (وَاللّٰهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ) "اللہ عزوجل اپنے بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک کہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہے۔" [3] اور اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو نیکی و تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کا معاون بننے کا حکم دیا ہے،اور
Flag Counter