Maktaba Wahhabi

417 - 868
ذوالحجہ آئی تو اسے بتایا گیا کہ تیرا پہلا حج جو تو نے بلوغت سے پہلے کیا ہے وہ نفلی تھا،تم پر واجب ہے کہ اب پہلے اپنا حج کرو،اور یہ حج تمہاری اپنی طرف سے ہو گا۔یہ بات کہاں تک درست ہے؟ یہ نوجوان متمتع ہو گا یا مفرد،کیونکہ اس نے عمرہ اپنے دادا کی طرف سے کیا ہے؟ جواب:اسے جو کچھ کہا گیا ہے وہ صحیح ہے۔اور حدیث شبرمہ میں ایسے ہی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا تھا:"کیا تو نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟" انہوں نے کہا:نہیں،تو آپ نے فرمایا:"اپنی طرف سے حج کرو،پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔"[1] اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس نے عمرہ کر لیا ہے یا نہیں،یہ عمرہ اس نوجوان کی اپنی طرف سے بن جائے گا۔جز کا حکم کل والا ہوتا ہے۔ ملاحظہ:۔۔۔ہم سمجھتے ہیں کہ اس حدیث میں شبرمہ جن کی طرف سے حج کیا جا رہا تھا وہ بیمار اور حج سے عاجز تھے،اور انہوں نے اپنے عزیز کو وصیت کی تھی کہ ان کی طرف سے حج کرے۔(ناصر الدین الالبانی) سوال:میری ہمشیرہ وفات پا گئی ہے،اس کی عمر پچیس سال تھی اور اس نے شادی نہیں کی تھی۔اس کی وفات اپنے والد سے پانچ سال پہلے ہو گئی تھی۔ہم نے بعض علماء سے پوچھا کہ کیا اس پر حج واجب ہے؟ تو انہوں نے کہا:نہیں،کیونکہ یہ والد سے پہلے فوت ہوئی ہے اور شادی بھی نہیں کی تھی۔خیال رہے کہ شادی کے معاملے میں وہ خود ہی انکاری تھی۔میں امید کرتی ہوں کہ آپ ہماری رہنمائی فرمائیں گے جس میں اللہ کی رضا ہو،اور جو درست ہو۔ جواب:اگر صورت واقعہ ایسے ہی ہے جیسے کہ بیان ہوئی تو آپ پر اس کی طرف سے حج کرنا واجب نہیں ہے۔لیکن اگر آپ اس پر احسان کرتے ہوئے اس کی طرف سے حج کریں تو بہت بہتر عمل ہے۔ہاں اگر اس کا اپنی زندگی میں مال تھا کہ اس سے وہ حج کر سکتی تھی تو واجب ہے کہ تقسیم ترکہ سے پہلے اس کے مال میں سے حج کیا جائے۔[2] (مجلس افتاء) سوال:کیا کسی مسلمان کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کرے جبکہ وہ بقید حیات ہوں؟ کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں اپنی بیوی کی طرف سے حج کروں جبکہ وہ زندہ ہے؟ جواب:کسی زندہ فرد کی طرف سے حج و عمرہ بدل کرنے میں تفصیل ہے۔اگر یہ حج و عمرہ فرض ہو تو اس میں کسی کو نائب نہیں بنایا جا سکتا مگر صرف اس صورت میں جائز ہے کہ آدمی خود ادا کرنے سے قاصر ہو،مثلا بہت زیادہ بوڑھا ہو یا دائم المرض ہو،ایسا کہ اعمال حج و عمرہ ادا کرنے کے قابل نہ ہو اور نہ ہی شفا یابی کی کوئی امید ہو،تب تو
Flag Counter