Maktaba Wahhabi

402 - 868
اس لیے مسلمان پر لازم ہے کہ اسے اسی طرح ادا کرے جیسے کہ اللہ نے اسے فرض فرمایا ہے،اور نیت بھی یہ ہو کہ اللہ کو راضی کرنا ہے،اور یہ بھی یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ عزوجل نے جو شریعت لازم فرمائی ہے،یا جس قدر بھی اس کے کام ہیں وہ سب حکمت بھرے ہیں،اور اللہ عزوجل اپنے بندوں کے لیے بے انتہا رحیم ہے،اس نے کوئی ایسی چیز شریعت نہیں بنائی جس میں ان کی دنیا یا آخرت کا فائدہ نہ ہو۔اللہ کے ذمے شریعت اور بندے کے ذمے اس کے لیے تسلیم و رضا ہے۔ ثانیا:حج و عمرہ میں اَن سلا لباس پہننے میں کئی حکمتیں ہیں،مثلا اس میں یوم قیامت کی یاد کہ لوگ اس دن بے لباس ننگے اٹھائے جائیں گے،لباس ان کو بعد میں دیا جائے گا،اور آخرت کی یاد کا ایک بہت بڑا درس ہے۔اس میں نفس مارنے کی مشق ہوتی ہے،اور اسے یاد دہانی کرانا ہے کہ تواضع صفائی ہو۔اس ذریعے سے نفس میں یہ شعور پیدا کرنا مقصود ہے کہ بنی آدم آپس میں سب برابر ہیں۔نیز بندے کو خوش لباس اور دوسروں سے افضل و اعلیٰ ہونے کے مزاج سے نکالنا مطلوب ہے۔اور اس میں فقراء و مساکین کے ساتھ مساوات و ہمدردی کا اظہار بھی ہے۔الغرض اس میں یہ اور اس طرح کی کئی حکمتیں ہیں۔(مجلس افتاء) سوال:میرے والد صاحب نے گزشتہ سال حج کیا،مگر وہ بہت زیادہ مریض تھے کہ احرام بھی نہیں باندھ سکے تھے،تو ان پر کیا واجب ہے؟ جواب:اگر کسی حاجی نے کسی اہم سبب سے اپنے عام لباس میں احرام باندھنا ہو،مثلا سخت سردی یا کسی بیماری کی وجہ سے،تو شرعا اسے اس کی اجازت ہے۔اگر اس نے سلا ہوا لباس پہنا ہو تو اس کے ذمے ہے کہ تین روزے رکھے یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلائے جو علاقے میں بالعموم استعمال ہوتا ہو،ہر مسکین کو آدھا صاع (سوا کلو،ڈیرھ کلو) طعام ملنا چاہیے یا بکری ذبح کرے جو قربانی کے قائم مقام ہو۔اور یہی حکم اس آدمی کا ہے جو احرام میں اپنا سر ڈھانپ لے۔روزے تو آدمی کہیں بھی رکھ سکتا ہے،البتہ کھانا کھلانا یا بکری ذبح کرنا تو یہ حرم مکی میں ہونا چاہیے ۔(مجلس افتاء) سوال:اس آدمی کا کیا حکم ہے جو حج کے دوران میں اپنی بیوی سے مباشرت کر لے؟ جواب:محرم آدمی کو دوران احرام میں اپنی بیوی سے مباشرت،جماع یا اس موضوع کی گفتگو کرنا ناجائز ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ (البقرۃ:2؍197) "جو شخص ان مہینوں میں حج کی نیت کر لے تو حج (کے دنوں) میں نہ عورتوں سے اختلاط کرے،نہ کوئی برا کام کرے اور نہ کسی سے جھگڑے۔"
Flag Counter