Maktaba Wahhabi

38 - 868
سوال:کیا تمام رسول اپنی فضیلتوں میں برابر ہیں؟ جواب:اللہ کے تمام رسول اپنی فضیلتوں میں برابر نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۘ مِّنْهُم مَّن كَلَّمَ اللّٰهُ ۖ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَاتٍ (البقرۃ 2؍253) "ان رسولوں میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے،بعض سے اللہ نے کلام فرمایا ہے اور بعض کے درجات کو بلند فرمایا ہے۔" اور سورۂ اسراء (بنی اسرائیل) میں فرمایا: وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيِّينَ عَلَىٰ بَعْضٍ (الاسراء 17؍55) "بلاشبہ ہم نے بعض نبیوں کو بعض دوسروں پر فضیلت دی ہے۔" واجب ہے کہ ہم تمام رسولوں پر ایمان رکھیں کہ وہ حق پر تھے،اللہ کی طرف سے سچ لائے تھے اور جو وحی وہ لائے اس کی تصدیق کی گئی۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: قُولُوا آمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ﴿١٣٦﴾(البقرۃ 2؍136) "اے مسلمانو!تم سب کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس چیز پر جو ہماری طرف اتاری گئی اور جو چیز ابراہیم،اسمعیل،اسحٰق،یعقوب اور ان کی اولاد پر اتاری گئی اور جو کچھ اللہ کی طرف سے موسیٰ اور عیسیٰ اور دیگر انبیاء دئیے گئے،ہم ان میں سے کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے،ہم اللہ کے فرماں بردار ہیں۔" اور یہی طریق ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل ایمان کا۔اللہ نے فرمایا ہے: آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ ۚ(البقرۃ 2؍285) "رسول مان چکا اس چیز کو جو اس کی طرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے اتری اور مومن بھی مان چکے،یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں،اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے،ہم اس کے رسولوں میں سے کسی میں کوئی تفریق نہیں کرتے۔" سو ہم کسی رسول پر ایمان لانے میں کوئی فرق نہیں کرتے،وہ سچے تھے،ان کی تصدیق کی گئی اور ان کی رسالت حق اور سچ تھی۔البتہ دو باتوں میں فرق کرتے ہیں:
Flag Counter