Maktaba Wahhabi

212 - 868
انہوں نے کہا کہ میں ایام سے ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا:"تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔"[1] اگر مسجد تعمیر کرنے والے نے نچلی منزل کے متعلق مسجد نہ ہونے کی نیت کی ہو،بلکہ یہی نیت ہو جیسے کہ سوال میں بیان کیا گیا ہے کہ غسل خانے،سٹور،مکتبہ اور کلاس رومز ہی ہوں گے،تو اس صورت میں یہ منزل مسجد کے حکم میں نہیں ہو گی اور حائضہ عورت اور جنبی وغیرہ کے لیے وہاں بیٹھنا جائز ہو گا۔اور پاک جگہ پر جو غسل خانوں کے حکم میں نہ ہو،نماز پڑھنا درست ہو گا جیسے کہ عام پاک مقامات کا حکم ہے اور وہاں کوئی مانع شرعی نہ ہو اور یہ بھی ہے کہ جو آدمی یہاں (نچلی منزل میں) میں نماز پڑھے وہ امام کی متابعت بھی نہ کرے جبکہ وہ اوپر والی منزل میں ہے اور امام کو یا کچھ مقتدیوں کو دیکھ نہیں رہا،کیونکہ یہ جگہ مسجد کے تابع نہیں ہے۔علماء کے اقوال میں سے راجح یہی ہے۔ اور وہ ستون جن سے صف ٹوٹ جاتی ہے،اس سے نماز میں کوئی نقص نہیں آتا لیکن اگر ممکن ہو کہ صف ان ستونوں سے آگے یا پیچھے بنائی جائے تو یہ زیادہ افضل اور بہتر ہے تاکہ صف نہ ٹوٹے۔واللہ الی الموفق (عبدالعزیز بن باز) سوال:کوئی عورت اگر اپنے حیض سے عصر یا عشاء کے وقت میں پاک ہوئی ہو تو کیا اسے ان نمازوں کے ساتھ ظہر یا مغرب کی نماز بھی ادا کرنی چاہیے اس بنا پر کہ یہ نمازیں حسب ضرورت جمع کر لی جاتی ہیں ۔۔؟ جواب؛ اس مسئلہ میں علماء کا صحیح اور راجح قول یہی ہے کہ اگر عورت اپنے حیض و نفاس سے عصر کے وقت میں پاک ہوئی ہو تو اس پر واجب ہے کہ وہ اس کے ساتھ ظہر کی نماز بھی ادا کرے۔کیونکہ معذور کے لیے ان دونوں نمازوں کا وقت ایک ہی ہے مثلا کوئی مریض ہو یا مسافر وغیرہ۔اسی طرح یہ عورت بھی اپنے طہر کے مؤخر ہونے کے باعث معذور ہے۔اور یہی صورت حال عشاء کے وقت میں ہے کہ وہ اس کے ساتھ مغرب کی نماز بھی ادا کرے۔بعض صحابہ کرام سے یہی فتویٰ منقول ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال؛ اگر کسی عورت نے حج تمتع کی نیت سے احرام باندھا ہو،اور پھر بیت اللہ تک پہنچنے سے پہلے ہی اسے ایام شروع ہو جائیں۔ تو وہ کیا کرے،کیا وہ عمرے سے پہلے حج کر سکتی ہے؟ جواب:اسے چاہیے کہ اپنے احرام کی حالت میں رہے۔اگر یہ نویں،ذوالحجہ سے پہلے پاک ہو جائے اور اسے عمرہ پورا کرنا ممکن ہو تو چاہیے کہ یہ اپنا عمرہ مکمل کر لے،پھر حج کا احرام باندھے اور عرفہ کی طرف روانہ ہو جائے اور باقی اعمال حج پورے کرے۔اور اگر یہ عرفہ سے پہلے پاک نہیں ہوتی تو اسے چاہیے کہ اپنے عمرے کو حج میں
Flag Counter