Maktaba Wahhabi

20 - 868
یہ اسلام ہی ہے کہ اس نے آکر اسے اس ذلت سے نکال کر انتہائی بلندی پر پہنچا دیا،جبکہ یہ اس سے پہلے ایک گری پڑی چیز تھی،اسے خریدا اور بیچا جاتا تھا اور کچھ تو اسے فقر و عار کے خوف سے زندہ درگور کر دیا کرتے تھے۔یہ اسلام ہی ہے جس نےاسے مرد کی طرح معزز بنایا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے:((إِنَّمَا النِّسَاءُ شَقَائِقُ الرِّجَالِ))[1]..... ’’عورتیں مردوں ہی کی طرح ہیں ( انہی کی جنس سے ہیں )۔‘‘ بلکہ قرآن مجید میں ہے ۔[2]اسلام نے اسے وقار دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ خاتون وہ بہترین گٹھلی اور بیج ہے جس سے ایک معاشرہ پھوٹتاہے ۔جبکہ مغرب اس جنس لطیف کو اپنے بدبودار مقاصد کا نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔وہ اسے محض ایک کھلونا بنائے رکھنا چاہتا ہے کہ اس کے جمال و شباب سے کھل کھیلے۔ اور پھر جب یہ بڑی عمر کی اور ناکارہ ہو جائے تو اسے کسی HomeOld (بوڑھوں کے ہوسٹل) میں دھکا دے دے ۔ان غلیظ حملوں میں سے ایک غلیظ (بدبودار) حملہ یہ بھی ہے کہ دین اسلام کی صورت کو بگاڑ دیا جائے۔ اس کی تعلیمات کو آلودہ کر دیا جائے اور ائمہ دین کو متعصب۔ تنگ نظر اور لکیر کے فیر باور کرایا جائے .....!!یہ انتہائی شدید اور غلیظ حملے مدت سے جاری ہیں کہ بعض مسلمان بھی ان شکوک و شبہات میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اوروہ حیرت میں ہیں کہ اپنے دین کی معلومات کس سے لیں،کس سے پوچھیں اور کس سے فتویٰ لیں ......؟ ایسے ہی احوال میں خاتون مسلم بھی اپنے رب کےدین سے دھیرے دھیرے دور ہونے لگی ہے اور کچھ کو تو اپنے دین کا بس نام ہی پتہ ہےیا قرآن کے محض نقوش جانتی ہے ؟‎!! کچھ ایسی ہی صورت حال کے پیش نظر ہم نے یہ عزم کیا ہے کہ مسلم معاشرہ کی معزز خواتین کے لیے ایسے فتاوی جمع کر دیئے جائیں جو امت اسلام کے سربرآور دہ علماءے نے یش کیے ہیں ۔یہ علماء وہ عظیم ہستیاں ہیں جو آسمان علم میں روشن ستاروں کی مانند ہیں اور تاریکیوں چھانٹتے ہیں ۔انہوں نے اپنے طور پر دشمنان اسلام کا بھر پور مقابلہ کرنے کی تاریخ رقم کی ہے ۔ یہ فتاویٰ آپ کے لیے اےخاتون مسلم!ایک بہترین رہنما اور چراغ راہ ثابت ہو ں گے ۔اس میں ہماری کوشش یہ رہی ہے کہ یہ مجموعہ ایک مسلمان خاتون کے لےی ہر طرح کی دینی معلومات سے بھرپور ہو۔عقدیہ۔ طہارت۔ نماز۔ روزہ اور حج وغیرہ ہر طرح کے مسائل اس میں آ گئے ہیں جو نہ اس قدر طویل ہیں کہ بار خاطر ہوں اور نہ اس قدر مختصر کہ تشنگی باقی رہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مجموعہ سے آپ کو زیادہ سےزیادہ فائدہ دے اور ہمارا یہ عمل خاص اللہ رب العٰلمین کی رضامندی کے لیے ہو......!! مجدی فتحی آل محیل صلاحی الدین محمود
Flag Counter