Maktaba Wahhabi

155 - 868
سوال: وضو کر کے اعضا کو خشک کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب: وضو کے بعد اعضا کو خشک کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔کیونکہ ان امور میں اصل عدم منع ہے۔یعنی عبادات کے علاوہ عام معاملات بیع و شراء اور دیگر کام کاج بالعموم حلال اور جائز ہوتے ہیں الا یہ کہ کسی سے منع کی دلیل آئی ہو۔اگر کوئی یہ کہے کہ آپ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی گئی حدیث کے بارے میں کیا کہیں گے جس میں ہے کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا اور میں (میمونہ رضی اللہ عنہا) آپ کے پاس ایک رومال لے آئی،مگر آپ نے وہ واپس کر دیا اور اپنے ہاتھوں سے پانی جھاڑنے لگے۔"[1] تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک خاص واقعہ آپ کا فعل ہے،جس میں کئی احتمالات ہو سکتے ہیں۔ممکن ہے وہ رومال اس قابل نہ ہو،میلا ہو،یا آپ اسے گیلا نہ کرنا چاہتے ہوں وغیرہ ۔۔بہرحال سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا رومال پیش کرنا دلیل بنایا جا سکتا ہے کہ آپ شاید اپنے اعضاء خشک کر لیا کرتے تھے،ورنہ وہ پیش ہی نہ کرتیں۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال: اگر کسی نے مضنوعی دانت لگوائے ہوں تو کیا وضو میں کلی کرتے ہوئے انہیں اتارنا ضروری ہے؟ جواب: اگر کسی نے مصنوعی دانت لگوائے ہوں تو ظاہر یہ ہے کہ اسے ان کا اتارنا واجب نہیں ہے اور ان کا معاملہ انگوٹھی سے مشابہ ہے اور وضو کے وقت انگوٹھی کا اتارنا واجب نہیں ہے،بلکہ افضل یہ ہے کہ وہ اسے حرکت دے لے،واجب نہیں ہے۔کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی پہنتے تھے اور کہیں ثابت نہیں ہوا کہ آپ اسے وضو کے وقت اتارتے بھی ہوں۔اور یہ انگوٹھی دانتوں کی نسبت جلد تک پانی پہنچنے میں زیادہ رکاوٹ ہے (تو جب انگوٹھی کو اتارنا ثابت نہیں ہے تو دانت کیوں اتارے جائیں) بالخصوص جبکہ بعض لوگوں کے لیے یہ عمل کہ دانت اتاریں اور دوبارہ فٹ کریں بہت زیادہ مشقت کا باعث ہوتا ہے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال: کیا آدمی کے لیے واجب ہے کہ وضو سے پہلے دانتوں میں خلال کرے اور کھانے کے بقیہ ذرات نکال لے یا نہیں؟ جواب: مجھے جو بظاہر معلوم ہوتا ہے یہ ہے کہ وضو سے پہلے ان ذرات کا نکالنا واجب نہیں ہے۔مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ دانتوں کا صاف کرنا اور رکھنا وضو کا کمال اور زیادہ طہارت کا باعث ہے اور دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کا بڑا ذریعہ ہے۔اگر یہ ذرات دانتوں میں رہ جائیں تو منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریاں آ لیتی ہیں۔لہذا انسان کو چاہیے کہ کھانا کھا لینے کے بعد خلال کر لیا کرے تاکہ دانتوں میں رہ جانے والے خوراک کے ذرات نکل جائیں۔مسواک بھی کیا کرے،کیونکہ کھانے سے منہ کی کیفیت بدل جاتی
Flag Counter